اذان کا جواب دینا سنت ہے
(سوال ) جب مؤذن اذان پڑھتا ہے تو اذان کے الفاظ دہرانااور بعد میں دعا کا پڑھنا واجب ہے یا سنت یا مستحب اور نہ پڑھنے سے کوئی گناہ تو نہیں ہوتا۔
المستفتی نمبر ۱۶۷۳ فقیر سید منور علی صاحب (ہمت نگر) ۶ جمادی الثانی ۱۳۵۶ھ ۱۴ اگست ۱۹۳۰ء (جواب ۲۵) اذان کے وقت اذان کے الفاظ کو دہرانا اور حی علی الصلوٰۃ‘ حی علی الفلاح کی جگہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہنا اور ختم اذان کے بعد اللھم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ الخ دعا پڑھنا سنت ہے نہ پڑھنے سے ترک سنت ہوگا (۱) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی
شہادتیں سن کر انگوٹھے چومنا ثابت نہیں
(سوال ) جب مؤذن اذان دیتا ہے تو سننے والا اشہد ان محمدً ارسول اللہ پر دونوں انگشت چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں تو کیا یہ گناہ ہے یا ثواب ؟ المستفتی ۱۱۹۱ محمد موسیٰ صاحب امام مسجد منچن آباد (بہاولپور)
۱۷ شعبان ۱۳۵۶ھ ۲۳ اکتوبر ۱۹۳۷ء
(جواب ۲۶) شہادتیں سن کر انگوٹھے چومنا ثابت نہیں (۲) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی
{
اذان کے بعد دعا میں ہاتھ اٹھانا ثابت نہیں
(سوال ) بعد الاذان عند الدعاء رفع یدین ثابت ہے یا نہیں ۔ اگر جواب عدم میں ہو تو بخاری شریف میں جو حدیث ہے اس کا کیا مطلب ہے اذا دعا رسول اللہ ﷺ رفع یدیہ الحدیث
المستفتی نمبر ۱۹۶۱ محمد انصار الدین صاحب ۲۵ شعبان ۱۳۵۶ھ ۳۱ اکتوبر ۱۹۳۷ء
(جواب ۲۷) اذان کے بعد کی دعا میں ہاتھ اٹھانے کا کوئی خاص ثبوت نہیں پس عموم سے استدلال کرکے ہاتھ اٹھانا اور خصوصی ثبوت نہ ہونے کی بنا پر نہ اٹھانا دونوں باتیں جائز ہیں (۳)
محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی
اذان کے بعد نماز کے لئے بلانا تثویب میں داخل ہے
(سوال ) (۱) اذان واقامت کے درمیان ان الفاظ میں تثویب ’’ اعلام بعد اعلام‘‘ ہر نماز کے لئے پکارنا الصلوٰۃ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) ویجب وجوباً وقال الحلوانی : ’’ ندبا‘‘ والواجب إلا جابۃ بالقدم من سمع الأذان ۔ بأن یقول بلسانہ کمقالتہ ۔ إلا فی الحیعلتین فیحو قل و فی ’’ الصلوٰۃ خیر من النوم ‘‘ فیقول : صدقت و بررت ۔ و یدعوا عند فراغۃ بالوسیلۃ لرسول اللہ ﷺ (التنویر و شرحہ : باب الأذان ۱/۳۹۶ تا ۳۹۸ ط سعید)
(۲) وذکر ذلک الجراحی‘ وأطال ثم قال ولم یصح فی المرفوع من کل ھذا شئی الخ (رد المحتار‘ باب الأذان‘ ۱/۳۹۸ ط سعید کمپنی) (۳) الا فضل فی الدعاء أن یبسط کفیہ و یکون بینھما فرجۃ الخ ( عالمگیریۃ‘ کتاب الکراہیۃ‘ باب الرابع فی الصلاۃ والتسبیح والذکر والدعا‘ ۵/۳۱۸‘ مکتبہ ماجدیہ‘ کوئٹہ)