کفایت المفتی جلد 3
حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی صاحب کفایت المفتی دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان دوبندی کتب 497 صفحات
1.5 صفحہ 53 / 497
صفحہ 53 / 497
مشابہ کوئی شئے تھی حضرت عبداللہ بن زید انصاری نے اسے خریدنا چاہا تو اس نے پوچھا کہ کیا کرو گے انہوں نے جواب دیا کہ ہم اپنی نمازوں کا اس سے اعلان کریں گے اس نے کہا کہ میں کیوں ایسی شے تمہیں نہ بتاؤں جو اس سے بہتر ہو بہرحال اس شخص نے اذان کی تعلیم دی اور یہ خواب سماعت فرماکر حضرت نبی کریم ﷺ نے تصدیق فرمائی۔ والمشہورانہ ﷺ لما قدم المدینۃ کان یؤخر الصلوٰۃ تارۃً و یعجلھا اخریٰ فاستشار الصحابۃ فی علامۃ یعرفون بھا وقت اداء الصلوٰۃ لکی لا تفوتھم الجماعۃ فقال بعضھم ننصب علامۃ حتی اذا رآھا الناس اذن بعضھم بعضا فلم یعجبہ ذلک واشاربعضھم بضرب الناقوس فکرھہ لاجل انصاری و بعضھم النفخ فی الشبور فکرھہ لا جل الیہود و بعضھم بالبوق فکرھہ لا جل المجوس فتفرقو ا قبل ان یجتمعوا علی شئی ٍ قال عبداللہ بن زید الانصاری فبت لا یأخذنی النوم و کنت بین النائم والیقظان اذرایت شخصا نزل من السمآء و علیہ ثوبان اخضران و فی یدہ شبہ الناقوس فقلت اتبیعنی ھذا فقال ما تصنع بہ فقلت نضربہ عند صلاتنا فقال الا ادلک علی ما ھو خیر من ھذا فقلت نعم الخ ص ۱۲۷ جلد اول مبسوط باب الاذان۔ اسلام میں اذان ہی طریقہ اعلان نماز پنجگانہ ہے اذان کے بجائے یا اذان کے بعد ناقوس یا اسی سے مشابہ کسی چیز سے اعلان نماز شرعاً درست نہیں ہے ایسے طریقہ ہائے اعلان کو حضرت نبی کریم ﷺ نے ناپسند فرمایا ہے فقط شرف علی مفتی اول بلدہ و صدارت العالیہ (جواب ۲۰) (از حضرت مفتی اعظم ؒ) بے شک بجائے اذان کے یا اذان کے بعد گھنٹہ بجانا اور اس کو نماز باجماعت کا اعلان قرار دینا مکروہ اور بدعت ہے (۱) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی اذان کے لئے اسپیکر کا استعمال مباح ہے (سوال ) اذان کی آواز دور تک پہنچانے کے لئے منارے پر آلہ مکبر الصو ت یعنی لاؤڈ اسپیکر کا استعمال عند الشرع جائز ہے یا نہیں ۔ المستفتی نمبر ۱۴۴۶ امام عبدالصمد (جنوبی افریقہ) ۹ ربیع الاول ۱۹۵۶؁ھ م ۰ ۲ مئی ۱۹۳۷؁ء (جواب ۲۱) اذان کی آواز دور تک پہنچانے کے لئے منارے پر لاؤڈ اسپیکر لگانا مباح ہے (۲) فقط محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی امام مصلے پر کب کھڑا ہو ؟ (سوال ) جب مؤذن نماز جماعت کے وقت تکبیر پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے امام کو تکبیر اولیٰ میں مصلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (۱) ولا تثویب إلا فی صلاۃ الفجر لما روی أن علیاً ۔ رضی اللہ عنہ ۔ رأی مؤذنا یثوب فی العشاء فقال : ’’ أخرجوا ھذا المبتدع من المسجد ولحدیث مجاہد( المبسوط للسرخسی: باب الأذان ۱/۲۷۵ ط بیروت‘ لبنان) (۲) و ینبغی للمؤذن فی موضع یکون أسمع للجیران و یرفع صوتہ الخ (البحر الرائق‘ باب الأذان ۱/۲۶۸‘ ط بیروت‘ لبنان)
Sidebar
Page Thumbnails