شافعی امام کا دو مرتبہ نماز عید پڑھانا
(الجمعیتہ مورخہ یکم اگست ۱۹۲۸ء)
(سوال)الامام الشافعی یصلی صلاۃ العید للاحناف اولاً۔ و یصلی ھو ایضاً للشافعیین ثانیا مع وسیع المسجد۔ بینواتوجروا
(ترجمہ ) ایک شاافعی امام نے عید کی نماز حنفیوں کو پڑھائی اس کے بعد اسی امام نے دوبارہ شافعیوں کو نماز پڑھائی باوجودیکہ مسجد وسیع تھی (اور ایک جماعت بھی ہوسکتی تھی )
(جواب ۴۹۱) اذا امد الشافعی للحنفیۃ فی صلوۃ العید جازت صلوٰتھم۔ ثم اذا ام الشوافع فی ھذہ الصلاۃ جازت صلاتھم علی مذھبھم ۔ نعم تکرار الصلاۃ فی مسجد واحد مکروہ عندنا وعند الشافعی رحمہ اللہ (۱) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘
(ترجمہ ) جب کہ شافعی امام نے نماز عید میں حنفیوں کی امامت کی تو حنفیوں کی نماز ہوگئی اور پھر جب اسی شافعی امام نے دوبارہ شافعیوں کو وہی نماز عید پڑھائی تو شوافع کے مذہب کی رو سے ان کی بھی نماز ہوگئی البتہ ایک ہی مسجد میں ایک نماز کی دوبارہ جماعت ہمارے اور امام شافعی دونوں کے نزدیک مکروہ ہے۔ محمد کفایت اﷲ غفرلہٗ
نماز عید کے لئے اذان مسنون نہیں
(الجمعیتہ مورخہ یکم اگست ۱۹۲۸ء )
(سوال ) بقر عید اور عید الفطر میں جو اذان پکاری جاتی ہے اس کا حکم حدیث و قرآن میں ہے یا نہیں ؟
(جواب ۴۹۲) عید بقر عید میں کوئی اذان مسنون نہیں ہے (۲) محمد کفایت اللہ غفرلہ‘
نماز عید کے بعد مصافحہ کا حکم
(الجمعیتہ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۳۵ء)
-----------------------------
(۱) وکذا تکرہ خلف أمر د (إلی أن قال ) وزاد ابن ملک و مخالف کشافعی‘ لکن فی وتر البحر ان تیقن المراعات لم یکرہ ( الدر المختار‘ باب الإمامۃ ۱/۵۶۲ ط سعید ) وفی الشامیۃ : ’’ وأما الا قتداء بالمخالف فی الفروع کالشافعی فیجوز مالم یعلم منہ ما یفسد الصلاۃ علی اعتقاد المقتدی علیہ الإجماع (باب الإمامۃ ۲/۵۶۳ ط سعید ) شافعیوں کی اس لئے ہوگی کیونکہ ان کے ہاں متنفل کے پیچھے مفترض کی اقتداء درست ہے وھو جواب بما استدل بہ الشافعی علی جواز الفرائض بالنفل‘ وھو ما فی الصحیحین أن معاذاً کان یصلی مع رسول اللہ ﷺ عشاء الآخرہ ثم یرجع إلی قومہ فیصلی بھم تلک الصلاۃ‘‘ (رد المحتا‘ باب الإمامۃ ۱/۵۷۹ ط سعید ) و یکرہ تکرار الجماعۃ بأذان وإقامۃ فی مسجد محلۃ الخ ( الدر المختار‘ باب الإمامۃ ۱/۵۵۲ ط سعید )
(۲) عن ابن جریج قال أخبرنی عطاء عن ابن عباس و جابر بن عبداللہ قال لم یکن یؤذن یوم الفطر ولا یوم الاضحیٰ ثم سألتہ بعد حین عن ذلک فأخبرنی قال أخبرنی جابر بن عبداللہ الأنصاری أن لا أذان للصلاۃ یوم الفطر حین یخرج الإمام ولا بعد ما یخرج ولا إقامۃ ولا نداء ولا شئی لإنداء یومئذٍ ولا إقامۃ (مسلم ‘ کتاب الصلاۃ العیدین ۱/۲۹۰ ط قدیمی کتب خانہ‘ کراچی )