واقف یا متولی کو ہے اگر وہ انتظام درست رکھے تو خیر ورنہ دوسرے مسلمانوں کو مشورہ دینے کا حق ہے‘۔ زبردستی انتظام میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے ( ۱) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی
مسجد کے کسی حصہ پر قبضہ کرنا جائز نہیں
(الجمعیتہ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۳۹ء)
(سوال) ایک مسجد واقع سیو ہی بنارس اسٹیٹ میں قدیم تھی اس کے مینارہ کو زید نے بطمع نفسانی منہدم کراکے زنانہ مکان میں شامل کرلیا ہے اور دوسرے میناروں کو بھی گرادیا ہے جس سے شکل مسجد تبدیل ہوگئی ہے ۔
(جواب ۲۵۲) مسجد یا اس کے کسی حصے کو منہدم کرنا اور اس پر غاصبانہ قبضہ کرلینا سخت گناہ اور موجب فسق ہے ایسا شخص فاسق اور گناہ گار اور مستحق تعزیر ہے مسلمانوں کو لازم ہے کہ اس کا بائیکاٹ کردیں اور جب تک وہ توبہ نہ کرے اور مسجد کے نقصان کی تلافی نہ کرے اس کو شامل نہ کریں قرآن پاک میں ہے ومن اظلم ممن منع مساجد اللہ ان یذکر فیھا اسمہ وسعی فی خرابھا (۲) محمدکفایت اللہ کان اللہ لہ‘
فصل ہفتم ۔ مساجد میں غیر مسلموں کا داخلہ
غیر مسلم مسجد میں داخل ہوسکتا ہے یا نہیں ؟
(سوال) بازار میں مسلم آباد ہیں مسلمانوں نے ایک بورڈ برائے اتحاد قائم کیا ہے جس میں ہندو مسلمان شامل ہیں بورڈ کا جلسہ کرنا ضروری ہے ایسی جگہ کوئی نہیں ملتی جہاں یہ مشترک جلسہ کیا جائے یہ جلسہ برائے امن و اتحاد اگر مسجد میں کرلیا جائے تو کیا حکم ہے ؟ المستفتی نمبر ۷۱ حقداد خان۔ درہبہ کلاں ‘ دہلی
۲۵ جمادی الاخری ۱۳۵۲ھ م ۱۶ اکتوبر ۱۹۳۲ء (
جواب ۲۵۳) مضائقہ نہیں ۔مسجد میں ہندو عیسائی اور دیگر غیر مسلموں کا داخلہ ممنوع نہیں جامع مسجدمیں سیر و تفریح کے لئے روزانہ غیر مسلم داخل ہوتے ہیں تو ایک صحیح غرض (اتحاد و قیام امن ) کے لئے داخل ہونے میں کیا مضائقہ ہے (۳) محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘ دہلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔--------------------------------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(۱) رجل بنی مسجداً او جعلہ للہ تعالیٰ فھو أحق الناس بمر متہ و عمارتہ و بسط البواری والحصیر والقنادیل والأ ذان والأقامۃ والأمامۃ ان کان أھلا لذلک فإن لم یکن فالر أی فی ذلک إلیہ ( عالمگیریۃ‘ فصل کرہ غلق المسجد ۱/۱۱۰ ط ماجدیہ )
(۲) (سورۃ البقرۃ : ۱۱۴) قال ابن الھمام : ’’ والمسجد خالص للہ تعالیٰ ولیس لأحد فیہ حق ‘ قال اللہ تعالیٰ: ’’ وأن المساجد للہ الخ ( فتح القدیر‘ کتاب الوقف‘ فصل فی أحکام المسجد ۶/۲۳۴ ط مصر)
(۳) وفی الحاوی : ولا‘ بأس أن یدخل الکافر وأھل الذمۃ المسجد الحرام و بیت المقدس وسائر المساجد لمصالح المسجد وغیر ھامن المھمات الخ ( البحر الرائق‘ کتاب الوقف‘ أحکام المسجد ۵/۲۷۱ ط بیروت‘ لبنان و رد المحتار‘ ۴/۳۷۸)
کفایت المفتی جلد 3
صفحہ 166 / 497