وھذا الذکر لیس بمسنون عندنا۔
(۲۸۱) دعائے قنوت سے پہلے رفع یدین کا حدیث سے ثبوت
سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلوٰۃ وتر میں دعائے قنوت پڑھتے وقت رفع الیدین کرنا کہاں سے ثابت ہے آثار صحابہ اور احادیث نبوی سے مزین جواب عنایت فرمائیں۔
الجواب بعون الملک الوھاب… وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے وقت رفع الیدین کرنا احادیث نبوی اور آثار صحابہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے تعامل سے ثابت ہے۔
لمافی السنن الکبری(۲۱۱/۲): عن سلمان الفارسی رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ قال إن اﷲ حیی کریم یستحیی اذا رفع الرجل إلیہ یدیہ ان یردھما صفرا خائبتین۔ رفعہ جعفر بن میمون ھکذا وقفہ سلیمان التیمی عن أبی عثمان فی احدی الروایتین عنہ والحدیث فی الدعاء جملۃ الا ان عددا من الصحابۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہم رفعوا أیدیھم فی القنوت مع مارویناہ عن انس بن مالک عن النبیﷺ ۔
وفی اعلاء السنن(۸۶/۶): عن أبی عثمان: ’’کان عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ یرفع یدیہ فی القنوت۔
وفی شرح معانی الآثار(۴۱۷/۱): وقدروی فی ذلک عن ابراھیم النخعی ماحدثنا سلیمٰن بن شعیب بن سلیمٰن عن ابیہ عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ عن طلحۃ بن مصرف عن ابراھیم النخعی قال ترفع الایدی فی سبع مواطن فی افتتاح الصلوۃ وفی التکبیر للقنوت فی الوتر وفی العیدین وعند استلام الحجر و علی الصفا والمروۃ وبجمع وعرفات وعند المقامین عند الجمرتین۔
(۲۸۲) دعائے قنوت کیلئے ہاتھ کانوںتک اٹھا کر باندھنے کا ثبوت
سوال… کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وتر میں دعائے قنوت کے وقت جو ہاتھ اٹھائے جاتے ہیں آیا یہ کانوں تک اٹھا کر باندھنا کسی حدیث یا نص سے ثابت ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ دعا کی صورت میں اٹھانا چاہیے، ان کی بات کہاں تک درست ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب… نماز وتر میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے، اور دعائے قنوت کیلئے کانوں کی لو تک ہاتھوں کو اٹھانا اور پھر دونوں ہاتھوں کو باندھنا سنت ہے۔ صورت مسئولہ میں دعائے قنوت کیلئے دونوں ہاتھوں کو اُٹھانا یہ حدیث مبارکہ سے ثابت ہے حدیث مبارکہ یہ ہے:
نجم الفتاوی جلد 2
صفحہ 443 / 643