نجم الفتاوی جلد 1
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی شعبہ نشر و اشاعت دار العلوم یاسین القرآن نارتھ کراچی پاکستان اقبال متعلق تحقیق 465 صفحات
1.5 صفحہ 83 / 465
صفحہ 83 / 465
وفی الصحیح للبخاری (۱/۶):عن ا بن عمر قال قال رسول اللہﷺبنی الاسلام علی خمس شھادۃ ان لا الہ الااللہ وان محمدا رسول اللہ و اقام الصلوۃ وایتاء الزکوۃ والحج وصوم رمضان وفیہ ایضاً(۱/۸):عن ا بن عمر ان رسول اللہﷺقال امرت ان اقاتل الناس حتی یشھدوا ان لا الہ الا اللہ وان محمدا رسول اللہ ویقیموا الصلوۃ ویوتواالزکوۃ فاذا فعلوا ذلک عصموا منی دمائھم واموالھم الا بحق الاسلام وحسابھم علی اللہ۔ وفی الھندیۃ (۱/۵۰): الصلوۃ فریضۃ محکمۃ لا یسع ترکھا ویکفر جاحدھا کذا فی الخلاصۃ ولا یقتل تارک الصلوۃ عامداً غیر منکر وجوبھا بل یحبس حتی یحدث توبۃ ۔ وفی الدرالمختار (۱/۳۵۲): (ویکفر جاحدھا) لثبوتھا بدلیل قطعی( وتارکھا عمداًمجانۃ) ای تکاسلا فاسق (یحبس حتی یصلی) لانہ یحبس لحق العبد فحق الحق احق وقیل یضرب حتی یسیل منہ الدم وعند الشافعی یقتل بصلاۃ واحدۃ حداًوقیل کفرا۔ (۴۵) جوشخص شیخین کو کافر لکھے سؤال کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظا م اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص لوگوں کے سامنے کہے کہ میں شیخین رضی اللہ عنہمایعنی ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما کومانتاہوں اور ان کی عزت کرتاہوں پھر اپنی کتاب میں لکھے کہ وہ کافر ہیں (العیاذباﷲ) تو ایسے شخص کاازروئے شریعت کیاحکم ہے؟ایسے شخص کی اتباع کرناکیساہے ؟ الجواب بعون الملک الوھاب جو شخص شیخین رضی اللہ عنہماکو کافر لکھے (العیاذباﷲ) تو اس سے وہ خود کافر ہوجاتاہے کیونکہ ان حضرات کاایمان نصوص قطعیہ سے ثابت ہے ایسے شخص کے قول کااعتبار نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی اس کی اتباع کی جائے گی۔ لمافی الفقہ الاکبر (صـ۷۰): فقد اجمعوا علی من انکر صحبۃ ابی بکر الصدیق کفر بخلاف صحبۃ غیرہ لورود النص فی حقہ حیث قال اﷲ تعالی الاتنصروہ فقد نصرہ اﷲ اذ یقول لصاحبہ…۔ وفی خلاصۃ الفتاوی (۳۸۱/۴): الرافضی ان کان یسب الشیخین ویلعنھما فھو کافر۔ وفی رد المحتار (۲۳۶/۴): اوالکافر بسب الشیخین اوبسبب احدھما فی البحر عن الجوھرۃ معزیا للشھید من سب الشیخین اوطعن فیھما کفر۔ (۴۶) یوں کہنا کہ’’ میں حلال وحرام نہیں جانتا ‘‘ سؤال کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کسی کام میں مصروف تھا دوسرے نے منع کیا کہ یہ
Sidebar
Page Thumbnails