نجم الفتاوی جلد 1
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی شعبہ نشر و اشاعت دار العلوم یاسین القرآن نارتھ کراچی پاکستان اقبال متعلق تحقیق 465 صفحات
1.5 صفحہ 441 / 465
صفحہ 441 / 465
التشھد وکفی بین کفیہ وقال کعب بن مالک دخلت المسجد فاذا برسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم فقام الی طلحۃ بن عبید اﷲ یھرول فصافحنی وھنأنی۔ حدثنا عمرو بن عاصم…… عن قتادۃ قلت لانس اکانت المصافحۃ فی اصحاب النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم قال نعم۔ وفی سنن ابی داؤد(۳۵۳/۲):حدثنا احمد بن یونس…ان عبداﷲ بن عمر حدثہ وذکر قصۃ قال فدنونا یعنی من النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فقبلنا یدہ۔ وفی سنن ابن ماجۃ (صـ۲۶۳): حدثنا ابوبکر بن ابی شیبۃ…… قال قبلنا ید النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم۔ وفی حاشیتہ قبلنا ید النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم قال فی الدر واما تقبیل ید صاحبہ عند اللقاء فمکروہ اجماعاً وکذا ما یفعلونہ من تقبیل الارض بین یدی العلماء والعظماء والفاعل والراضی بہ آثمان لانہ یشبہ عبدۃ الاوثان۔ وفی الشامیۃ (۳۸۳/۶):فی الدرالمختار: ولا بأس بتقبیل ید الرجل العالم والمتورع علی سبیل التبرک درر ونقل المصنف عن الجامع انہ لا بأس بتقبیل ید الحاکم والمتدین السلطان العادل وقیل سنۃ مجتبی…… ولارخصۃ فیہ ای فی تقبیل الید لغیرھما ای لغیر عالم وعادل ھو المختار مجتبی…… واما تقبیل ید صاحبہ عند اللقاء فمکروہ بالاجماع وقال ابن عابدین رحمہ اللہ تحتہ فمکروہ بالاجماع ای اذا لم یکن صاحبہ عالماولا عادلاً…… وفی المحیط انہ یکرہ الانحناء للسلطان وغیرہ… قولہ ھو المختار قدم علی الخانیۃ والحقائق ان التقبیل علی سبیل البر بلاشھوۃ جائز بالاجماع، (۴۷۹)کافر کو سلام نیز اصحاب ِ کہف کا حواری ہونا سؤال کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کافر کو سلام کرنا کیسا ہے؟ پورا عام سلام کرے یا السلام علی من اتبع الہدی کہے میں ایک دینی مدرسہ میں ”درجات علیا“ کا طالب علم ہوں مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق تھا فتاویٰ شامیہ میں میں نے دیکھا تھا کہ انہوں نے حاجت کے وقت سلام کو یہ کہہ کر جائز کہا ہے کہ اس میں توقیر نہیں اور توقیر نہیں تو سلام جائز ہے اس سے تو یہ پتہ چلتا ہے کہ پورا سلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کہنا جائز ہے؟ صحیح مسئلہ تحریر فرمائیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اصحاب کہف کیاقیامت کے وقت دوبارہ نکلیں گے اور یہ عیسیٰ علیہ السلام کے حواری ہیں۔ کیا ان باتوں کا ثبوت ہے؟ الجواب بعون الملک الوھاب کافر کو از خود ابتدا بالسلام کرنا درست نہیں۔ اگر وہ ابتدا بالسلام کرے تو اس کو جواب میں صرف وعلیک کے الفاظ کہے جائیں۔ البتہ بوقتِ حاجت ذمی معاہد کو ابتدا بالسلام کرنا درست ہے تاہم السلام علی من اتبع الہدی کے الفاظ کہنا افضل ہے اور انہی الفاظ سے عام کافر کو بھی سلام کرسکتا ہے۔ نیز اصحابِ کہف حواری عیسیٰ علیہ السلام تھے اور قیامت کے قریب بھی وہ حواری عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے۔ لمافی تبیین الحقائق کتاب الکراھیۃ فصل فی البیع (۶۷/۷) ط مرکز اھل السنۃ: ولا باس برد السلام علی الذمی ولا یزید علی قولہ وعلیکم فانہ علیہ السلام لم یزد حین رد علی الیھودی ولا یبدوہ بالسلام لان فیہ تعظیمہ وتکریمہ۔ وان کان لہ حاجۃ الیہ فلا باس ببد اءتہ بہ۔ وفی الھندیۃ کتاب الکراھیۃ (۳۲۵/۵) ط ماجدیۃ کوئٹہ: واما التسلیم علی اھل الذمۃ فقد اختلفوا فیہ قال بعضھم لا باس ان یسلم علیھم وھذا اذالم یکن للمسلم حاجۃ الی الذمی واذا کان لہ حاجۃ فلا باس بالتسلیم علیہ ولا باس برد السلام علی اھل الذمۃ ولکن لایزید علی قولہ وعلیکم۔ وفی الدرالمختار کتاب الکراھیۃ (۴۱۲/۶) ط سعید کمپنی: فلا یسلم ابتداء علی الکافر لحدیث لا تبدءواالیھود ولا النصاری بالسلام فاذا لقیتم احدھم فی طریق فاضطروہ الی اضیقہ … وفی الشامیۃ: قولہ و یسلم المسلم علی اھل الذمۃ: النظر ھل یجوز ان یاتی بلفظ الجمع لو کان ذمی واحدا۔ والظاھر انہ یاتی بلفظ المفرد …… لکن فی الشریعۃ اذا سلم علی اھل الذمۃ فلیقل السلام علی من اتبع الھدی …… قولہ : لہ حاجۃ الیہ ای الی الذمی …… لان النھی عن السلام لتوقیرہ ولا توقیر اذا کان السلام لحاجۃ۔ وفی الدرالمنثو،سورۃ کھف (۳۶۹/۵) ط دارالفکر: عن وھب بن منبہ رضی اللہ عنہ قال جاء رجل من حواری عیسی علیہ السلام الی مدینۃ اصحاف الکھف … الخ۔ وفیہ ایضاً(۳۷۰): واخرج ابن مردویہ عن ابن عباس قال قال رسول اللہ ﷺاصحاب الکھف اعوان المھدی۔ وفی جامع الاحکام القرآن سورۃ کھف (۳۸۶/۱۰) ط احیاء التراث: انھم قاموا ودخلوا الکھف بعد عیسی بیسیر وقد بقیت من الحواریین بقیۃ … وفیہ ایضاً(۳۸۸) وروت فرقۃ ان النبی ﷺقال لیحجن عیسی ابن مریم ومعہ اصحاب الکھف فانھم لم یحجوا بعد (۴۸۰) درس قرآن سے روکنا سؤال کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے صدر صاحب نے مسجد کے اٹھارہ /بیس نمازیوں کی موجودگی میں یہ بات کہی کہ مسجد کے اندرامام مسجد جودرس قرآن دیتے ہیں ، ترجمہ اور تفسیر پڑھاتے ہیں اس کو کل سے بند کرو ،اس سے فساد ہوتاہے (نعوذباﷲ)۔اور باہر بڑا میدان ہے جہاں دل چاہے چلے جاؤ ……ان کے ساتھ اس بات میں کچھ اور لوگ بھی شامل ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کے بارے میں شریعت کا حکم بیان فرمائیں۔کیا ان کا یہ عمل قرآن وسنت اور اسلامی تعلیما ت کے موافق ہے ؟ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میںاگر مذکورہ امام صاحب مستند اور صحیح العقیدہ عالم ہیں اور ترجمہ وتفسیر بھی اکا بر کے نقش قدم پرچلتے
Sidebar
Page Thumbnails