الجواب بعون الملک الوھاب
ذکرقلبی شرعاًثابت ہے۔
لمافی احکام القرآن للتھانوی (۹۱/۱): ذکر القلب الذی ھو الفکر فی دلائل اﷲ تعالی وحججہ،وآیاتہ،وبیناتہ وکلما ازددت فیھافکرا ازددت طمانیۃ وسکونا۔وھذا ھوافضل الذکر لان سائر الاذکار انمایصح ویثبت حکمھا بثبوتہ۔
وفی المرقاۃ (۶۴/۵): عن انسؓ قال قال رسول اﷲﷺ اذا مررتم بریاض الجنۃ فارتعوا قالوا وماریاض الجنۃ قال حلق الذکر۔
قال العلامۃ الملاعلی القاری تحت ھذہ الروایۃ: قال النووی رحمہ اﷲ واعلم انہ کمایستحب الذکر یستحب الجلوس فی حلق اھلہ وقد یکون بالقلب وقد یکون باللسان وافضل منھما ماکان بالقلب واللسان جمیعا فان اقتصر علی احدھما فالقلب افضل۔
(۳۸۴) رجال الغیب کی حقیقت اور ان کی تعداد
سؤال
کیافرماتے ہیں علما ء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بڑے بھائی اکثر رجال الغیب کا تذکرہ کرتے ہیں آپ ان کی حقیقت اور تعدا د کے بارے میں بتلادیں۔
الجواب بعون الملک الوھاب
رجال الغیب سے ایسے حضرات مراد ہیں جو اﷲ تعالی کے خاص مقربین میں شامل ہیں اور ان کے حالات پر اﷲ تعالی عام لوگوں کو مطلع نہیں فرماتے لہٰذا ان کی تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔
لما فی الفتاوی الحدیثیۃ (صـ۳۲۲): وسئل نفع اﷲ بہ :ماعدۃ رجال الغیب وماالدلیل علی وجودھم؟ فاجاب بقولہ :رجال الغیب سموا بذلک لعدم معرفۃ اکثر الناس لھم ، رأسھم قطب الغوث الفر د الجامع جعلہ اﷲ دائرا فی الآفاق الاربعۃ ارکان الدنیا کدوران الفلک فی افق السماء،وقد ستراﷲ احوالہ عن الخاصۃ والعامۃ۔
نجم الفتاوی جلد 1
صفحہ 346 / 465