نجم الفتاوی جلد 1
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی شعبہ نشر و اشاعت دار العلوم یاسین القرآن نارتھ کراچی پاکستان اقبال متعلق تحقیق 465 صفحات
1.5 صفحہ 310 / 465
صفحہ 310 / 465
وھکذا فی سنن ابی داؤد (۱۵۷/۲)…وفی الجامع للترمذی (۹۷/۲) (۳۳۳) یوم عاشوراء میں حدیث توسع (اہل وعیال پر فراوانی) کی تحقیق سؤال کیا فرماتے ہیں علماء کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عاشورا کے دن اپنے اہل وعیال پر فراوانی کی حدیث صحیح ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الملک الوھاب عاشورا کے دن اہل وعیال پر فراوانی کی حدیث صحیح ہے اور اس پر عمل کرنا جائز ہے۔ لمافی المقاصد الحسنۃ (صـ۴۲۷): [۱۱۹۳]حدیث :من وسع علی عیالہ فی یوم عاشوراء وسع اﷲ علیہ السنۃکلھا،الطبرانی والبیھقی فی الشعب وفضائل الاوقات وابوالشیخ عن ابن مسعودؓ … وقال ان اسانیدہ کلھا ضعیفۃ ولکن اذا ضم بعضھا الی بعض افاد قوۃ،بل قال العراقی فی امالیہ :لحدیث ابی ھریرۃؓ طرق صحح بعضھا ابن ناصر الحافظ۔ وفی الدرالمختار مع ردالمحتار (۴۱۸/۲): حدیث التوسعۃ علی العیال یوم عاشوراء صحیح۔ وفی الشامیۃ : حدیث التوسعۃ وھو من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اﷲ علیہ السنۃ کلھا قال جابر جربتہ اربعین عاما فلم یتخلف ……حدیث التوسعۃ ثابت صحیح کماقال الحافظ السیوطی فی الدرر۔ (۳۳۴)تحقیق روایت’’کنت کنز امخفیا الحدیث‘‘ سؤال کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میںکہ یہ جوحدیث قدسی بیان کی جاتی ہے: "کنت کنزا مخفیا فاحببت ان اعرف فخلقت الخلق لکی اعرف"یہ سنداًثابت ہے یانہیں ؟ الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں اس کاحدیث قدسی کے طور پر ثبوت تو درکنار سند ضعیف سے بھی آپ ﷺ سے ثابت نہیں ہے ہاں معنی کے اعتبار سے اس کے معنی صحیح ہیں اوراس آیت کے قریب ہیں: وماخلقت الجن والانس الالیعبدون o لمافی المقاصدالحسنۃ للسخاوی (صـ۳۳۲): کنت کنزا لا اعرف فاحببت ان اعرف فخلقت خلقا فعرفتھم بی فعرفونی قال ابن تیمیۃ :انہ لیس من کلام النبیﷺ ولایعرف لہ سند صحیح ولاضعیف وتبعہ الزرکشی وشیخنا۔ وفی الموضوعات الکبیر (صـ۹۳):کنت کنزا لااعرف فاحببت ان اعرف فخلقت خلقا فعرفتھم بی فعرفونی قال ابن تیمیۃ لیس من کلام النبیﷺ ولایعرف لہ سند صحیح ولاضعیف وتبعہ الزرکشی
Sidebar
Page Thumbnails