نجم الفتاوی جلد 1
مفتی سید نجم الحسن امروھی صاحب نجم الفتاوی شعبہ نشر و اشاعت دار العلوم یاسین القرآن نارتھ کراچی پاکستان اقبال متعلق تحقیق 465 صفحات
1.5 صفحہ 136 / 465
صفحہ 136 / 465
وفی الہندیۃ (۲۷۲/۲): اذا کان حراما لعینہ انما یکفر اذا کانت الحرمۃ ثابتۃ بدلیل مقطوع بہ۔ (۱۲۵) کلام مقدس کی بے حرمتی کرنا سؤال کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرکوئی شخص کلام مقدس پر پاؤں رکھ دے یاکھڑاہوجائے تو اس سے وہ کافر ہوجائے گایانہیں ؟ الجواب بعون الملک الوھاب جب کوئی شخص استخفافاًکلام مقدس پر پاؤں رکھ دے، یا اس پرکھڑا ہوجائے تو ایساشخص دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ لمافی التاتارخانیۃ (۴۹۱/۵): سئل الحسن بن علی ؓعمن وضع رجلہ علی المصحف حالفا ھل یکفر فقال نعم ان کان علی وجہ الاستخفاف۔ وفی الہندیۃ (۲۶۶/۲): اذا انکر الرجل آیۃ من القرآن اوتسخر بآیۃ من القرآن وفی الخزانۃ اوعاب کفر۔ (۱۲۶) اولیاء سے مد د مانگنا /اذان سے پہلے صلوۃ وسلام پڑھنا سؤال کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ انبیاء واولیاء سے مدد مانگنا جائز ہے یانہیں ؟ ۲۔ اذان سے پہلے درود وسلام پڑھنا کیساہے ؟قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب انبیاء واولیاء سے مدد مانگنا نا جائز اور شرک میں داخل ہے۔ ۲۔ آنحضرتﷺ ،صحابہ یاتابعین سے یاان کے ادوار میں کہیں سے مروجہ درود وسلام ثابت نہیں ہے بلکہ اس کی ابتدا سلطان ناصر صلاح الدین کے زمانہ میں ۷۸۱ ؁ ھ میں ہوئی لہٰذا اس کاالتزام واہتمام بدعت ہے جس سے اجتناب واجب ہے۔ لمافی روح المعانی (۱۶۶/۱۴): ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ إِذَا فَرِيْقٌ مِنْكُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُوْنَ … وفی الآیۃ مایدل علی ان صنیع اکثرالعوام الیوم من الجوار الی غیرہ تعالی ممن لایملک لہم بل ولالنفسہ نفعا ولاضر اعنداصابۃ الضر لہم واعراضھم عن دعائہ تعالی عند ذلک بالکلیۃ سفہ عظیم وضلال جدید لکنہ اشد من الضلال القدیم۔ وفی المرقاۃ (۵۳/۱۰): عن ابن عباسؓ قال کنت خلف رسول اﷲﷺ یوما فقال یاغلام احفظ اﷲ یحفظک احفظ اﷲ تجدہ تجاھک واذا سألت فاسأل ا ﷲ واذا استعنت فاستعن باﷲ واعلم ان الامۃ
Sidebar
Page Thumbnails