گھڑانے والا) بتاتے ہیں۔نیز امام نوویؒ فرماتے ہیں کہ ابوجعفرالمدنی وضاع ہے۔(۱)
ڈاکٹر عثمانی اس حدیث کو موضوع فرمارہے ہیں اور کہتے ہیں اس غلط روایت میں بھی ذات کے بجائے دُعا کا وسیلہ ہے، گویا کہ وسیلہ بالذات کی نفی کررہے ہیں۔
دست بستہ ملتجی ہوں کہ اس حدیث کے متعلق اپنی رائے سے سائل کو مستفید فرمائیں اور نیز اس کے تمام راویوں کے نام بالترتیب ذکر کئے جائیں۔ ونیز اگر ابو جعفر اس حدیث کے راویوں میں سے ہے تو کیا وہ قابل اعتبار ہے؟فقط والسلام ،جزاک اﷲفی الدارین
سائل : حکیم محمد افتخار احمد صدیقی -شاہ فیصل کالونی کراچی
بصورت مسئولہ یہ حدیث شریف صحیح ہے موضوع نہیں۔ ڈاکٹر عثمانی صاحب کو اس حدیث کے راوی ابو جعفر کے تعین میں اشتباہ ہوگیا ہے۔ یا عناداً ایسا کیا ہے۔ چنانچہ ترمذی میں یہ حدیث اس طرح مذکور ہے:
’’حدثنا محمود بن غیلان حدثنا عثمان بن عمر حدثنا شعبۃ عن ابی جعفر عن عمارۃ بن خزیمۃ بن ثابت عن عثمان بن حنیف رضی اﷲ عنہ أن رجلا ضریر البصرأتی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فقال ادع اﷲ أن یعافینی، قال: إن شئت دعوت، وإن شئت صبرت فھو خیر لک، قال: فادعہ، قال :فأمرہ أن یتوضأ فیحسن وضوء ہ ویدعو بھذا الدعا اللھم إنی أسئلک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبی الرحمۃ إنی توجھت بک إلی ربی فی حاجتی ھذہ لتقضی لی۔ اللھم فشفعہ فیّ ، ھذا حدیث حسن صحیح غریب لا نعرفہ الا من ھذا الوجہ من حدیث ابی جعفر وھو غیر الخطمی۔(۲)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱)مقدمہ صحیح مسلم مع شرحہ للنووی -۱۷-ط: قدیمی کتب خانہ کراچی ۔الطبعۃ الثانیہ ۱۳۷۵ھ ،بمطابق ۱۹۵۶ء۔
(۲) جامع الترمذی -ابواب الدعوات-باب فی دعاء النبی وتعوذہ-۲؍۱۹۸-المرجع السابق۔
فتای بینات جلد 2
صفحہ 166 / 691