نماز کے جیسا کہ معمول اماموں کا ہے ، احادیث قولیہ یا فعلیہ سے ثابت ہے یانہ۔ ہر چند کہ اس کو فقہاء مستحسن لکھتے ہیں اور احادیث سے مطلق دعا میں ہاتھوں کااٹھانا ثابت ہے ، لیکن اس بارہ میں خاص طور پر بھی کوئی حدیث وارد ہے یا نہ؟بینوا توجروا۔
(الجواب)ایک حدیث وارد ہے ، چنانچہ حافظ ابو بکر احمد بن محمد بن اسحاق بن السنیؒ نے کتاب عمل الیوم واللیلہ میں لکھا ہے۔ حدثنی احمد بن الحسن حدثنا ابو اسحٰق یعقوبن خالد بن یزید الیا لسی حدثنا عبد العزیز بن عبدالرحمن القرشی عن حفیف عن انس عن النبی ﷺانہ قال ما من عبد بسط کفیہ فی دبر کل صلوٰۃ ثم یقول اللھم الھیٰ والہ ابراہیم واسحاق ویعقوب والٰہ جبریل ومیکائیل واسرافیل اسئلک ان تستجیب دعوتی فانی مضطر و تعصمنی فی دینی فانی مبتلی وتنا لنی برحمتک فانی مذنب وتنفی عنی الفقر فانی ممسکن الا کان حقا علی اﷲ عزوجل ان لا یردیدیہ خائبین۔ اگر یوں کہا جاوے کہ اس روایت کی سند میں عبدالعزیز بن عبدالرحمن ہے اور وہ متکلم فیہ ہے ، چنانچہ میزان الا عتدال وغیرہ میں مصرح ہے تو کہا جاوے گا کہ حدیث ضعیف اثبات استحباب کے لئے کافی ہے، چنانچہ ابن ہمام فتح القدیر کی کتاب الجنائز میں لکھتے ہیں :۔والا ستحباب یثبت بالضعیف غیر الموضوع انتھیٰ۔ واﷲ اعلم۔ حررہ الراجی عفوربہ القوی ابو الحسنات محمد عبدالحئی تجاوز الہ عن ذنبہ الجلی والخفی(ابو الحسنات محمد عبدالحی ۸۱۔۲۱)(محمد سعد اﷲ)
یہ جواب صحیح اور یہ رائے قوی ہے اور تائید کرتی ہے اس کی وہ حدیث جس کو ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں روایت کیا ہے اسود العامری سے وہ اپنے باب سے قال صلیت مع رسول اﷲ ﷺالفجر فلماسلم انحرف ورفع یدیہ ودعا۔ الحدیث۔ پس ثابت ہوا بعد نماز مفروضہ کے ہاتھوں کا اٹھانا دعا میں سید الا نبیاء اور پیشوائے اتقیاء ا سے چنانچہ علماء از کیاء پر پو شیدہ نہیں ہے ۔حررہ السید شریف حسین عفا اﷲ عنہ فی الدارین۔(سید شریف حسین ۸۸۔۱۲)(حسبنا اﷲ حفیظ اﷲ )(محمد عبدالرب)(سید احمد حسین ۸۶۔۱۲ )(سید محمد نذیر حسین ۸۔۱۲)
جیسا کہ حدیث سے جوجواب میں مذکور ہوئی ہے رفع یدین بعد نماز کے دعا میں ثابت ہے اسی طرح اس حدیث سے کہ ابن ماجہ قزدینی میں مرقوم ہے اس سے بھی ثابت ہے :۔ حدثنا ابو بکر بن ابی شیبہ ثنا شبابۃ بن سوار ثنا شعبۃ حدثنی عبداﷲ بن سعید عن انس بن انس عن عبداﷲ بن نافع بن العمیاء عن عبداﷲ بن الحارث عن المطلب یعنی ابن ابی وداعۃ قال قال رسول اﷲ ﷺصلوٰۃ اللیل مثنیٰ مثنی وتشھد فی کل رکعتین وقبأس و تمسکن وتقنع ونقول اللھم اغفرلی فمن لم یفعل ذلک فھی خداج قولہ تقنع من باب الا فعال ای تر فع یدیک بعد الصلوٰۃ وقت الدعاء ۱۲۔
تقریر مولانا و مرشد نا حاجی الحرمین الشریفین المہاجر فی سبیل اﷲ تعالیٰ محمد اسحاق المشہور فی الآفاق المحدث الدہلوی مولداً والمکی مضجعاً غفر اﷲ لی ولہ طاب اﷲ ثراہ وجعل الجنۃ مثواہ کی ومنہ حدیث الدعاء تقنع یدیک ای ترفعھما (نہایۃ الجزری) ومنہ
فتاوی رحیمیہ جلد 6
صفحہ 68 / 293