فتاوی رحیمیہ جلد 6
حضرت مولانا مفتی عبد الرحیم صاحب لاجپوری فتاوی رحیمیہ دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان دوبندی کتب 293 صفحات
1.5 صفحہ 46 / 293
صفحہ 46 / 293
ینفع ذاالجد منک الجد۔ (بخاری شریف ص ۱۱۷ج۱ باب الذکر بعد الصلوٰۃ)(ابو داؤد شریف ص ۲۱۸ ج۱) (باب مایقول الرجل اذا سلم )(مشکوٰۃ شریف ص ۸۸ایضاً)(بلوغ المرام ص۳۷صفۃ الصلاۃ) ترجمہ: حضرت وداد سے روایت ہے …حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲﷺہر فرض نماز کے بعد لا الہ الا اﷲ وحدہ‘ لا شریک لہ‘ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئی قدیر اللھم لا مانع لما اعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذاالجد منک الجد۔ (۲)عن ام سلمۃ رضی اﷲ عنہما ان النبی ﷺکان یقول اذا صلی الصبح حین یسلم اللھم انی اسئلک علماً نافعاً ورزقاً طیباً وعملاً متقبلا رواہ احمد و ابن ماجہ قال فی النیل ورجالہ ثقات۔ (اعلاء السنن ص ۲۰۲،ص۲۰۳ حصہ سوم) ترجمہ:حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اﷲﷺصبح کی نماز پڑھ لیتے تو سلام پھیر کر یہ دعا کرتے اللھم انی اسئلک علماً نافعاًورزقاًطیباً وعملاً متقبلاً اس کو احمد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے نبیل الا وطار میں ہے کہ اس حدیث کے سب راوی ثقہ ہیں ۔ (۳)عن عائشۃ رضی اﷲ عنہا قالت کان رسول اﷲ ﷺاذا سلم لم یقعد الا مقدار ما یقول اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذاالجلال والا کرام رواہ مسلم ۔ (مشکوٰۃشریف ص ۸۸ باب الذکر بعد الصلوٰۃ) ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺنماز کے بعد اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذاالجلال والا کرام پڑھنے کی مقدار بیٹھا کرتے تھے ۔ (۴)عن ثوبان رضی اﷲ عنہ قال کان رسول اﷲ ﷺاذا نصرف من صلوتہ استغفراﷲ ثلاثاً وقال اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذاالجال والاکرام۔ (رواہ مسلم ) (بلوغ المرام ص ۳۷ باب صفۃ الصلوٰۃ) ترجمہ:حضرت ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اﷲﷺنماز سے فارغ ہوجاتے تو تین مرتبہ استغفار فرماتے اور یہ دعاء مانگتے اللھم انت السلام ومنک السلام تبارکت یا ذا الجلال والا کرام۔ (۵)عن سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ عنہ ان النبی ﷺکان یتعوذ بھن دبرا لصلوٰۃ اللھم انی اعوذبک من النحل واعوذبک من الجبن واعوذبک من ان ارد الی ارذل العمر واعوذبک من فتنہ الدنیا واعوذبک من عذاب القبر ۔رواہ البخاری ۔(بلوغ المرام ص ۳۷) ترجمہ:حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺنماز کے بعد ان الفاظ کے ساتھ پناہ مانگتے تھے اللھم انی اعوذبک من البخل واعوذبک من الجبن واعوذبک من ان ارد الیٰ ارذل العمر واعوذبک من فتنۃ الدنیا واعوذبک من عذاب القبر۔
Sidebar
Page Thumbnails