نماز کے بعد دعا اور اس کی ترغیب اور مقبولیت کا وقت احادیث کی روشنی میں ۔
(۱)عن معاذ بن جبل رضی اﷲ عنہ ان رسول اﷲ ﷺقال لہ اوصیک یا معاذ لا تدعن دبر کل صلوٰۃ ان تقول اللھم اعنی علیٰ ذکرک وشرک وحسن عبادتک رواہ احمد وابو د اؤد والنسائی بسند قوی کذا فی بلوغ المرام وقال الزیلعی فی تخریجہ قال النووی فی الخلاصۃ اسنادہ صحیح ۔
(اعلاء السنن ج۳ ص ۲۰۲باب الا نحراف بعد السلام وکیفیۃ وسنیۃ الدعآ روا لذکر بعد الصلاۃ )(بلوغ المرام ص ۳۷)
ترجمہ:حضرت معاذ بن جبلؓ سے مروی ہے کہ حضور اکرمﷺنے حضرت معاذ سے ارشاد فرمایا کہ تم کسی بھی نماز کے بعد اس دعاء کو نہ چھوڑو دعا یہ ہے اللھم اعنی علی ذکرک شکرک وحسن عبادتک۔
(۲) عن ابی امامۃ رضی اﷲ عنہ قال قیل یا رسولاﷲ ای الدعا اسمع قال جوف اللیل الا خر ودبر الصلوٰت المکتوبات ، رواہ الترمذی ۔(مشکوٰۃ شریف ص ۸۹ باب الذکر بعد الصلوٰۃ)
ترجمہ:حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ آپ فرماتے ہیں : رسول اﷲﷺسے دریافت کیا گیا ، کس وقت کی دعا زیادہ مقبول ہے ؟ تو رسول اﷲﷺنے ارشادفرمایا رات کے آخری حصہ کی دعاء اورفرض نمازوں کے بعد کی دعا۔
کتاب ’’ دلیل الطالب علی ارحج المطالب‘‘ (مصنفہ مولانا نواب صدیق حسن صاحب ؒ) میں یہ دونوں حدیثیں بیان فرمانے کے بعد لکھا ہے ’’وایں ہر دو حدیث دلالت وارد برآں کہ دعا بعد فریضہ می یا یذیہ دونوں حدیثیں نماز فرض کے بعد دعا مسنون ہونے پر دلالت کرتی ہیں (ص۳۲۳)
حافظ ابو بکر احمد بن محمدبن اسحاق السنی نے کتاب ’’ عمل یوم واللیلہ‘‘ میں حدیث نقل کی ہے ۔
(۳)حدثنی احمد بن الحسن حدثنا ابواسحق یعقوب بن خالد بن یزید الیاسی حدثنا عبدالعزیز بن عبدالرحمن القرشی من حفیف عن انس رضی اﷲ عنہ عن النبی ﷺانہ قال ما من عبد بسط کفیہ فی دبر کل صلوۃ ثم یقول اللّٰھم الٰھی والٰہ ابراھیم واسحاق ویعقوب والہ جبریل ومیکائیل و اسرافیل اسئلک ان تستجیب دعوتی فانی مضطر و تصمنی فی دینی فانی مبتلی وتنا لنی برحمتک فانی مذنب وتنفی عن الفقر فانی متمسکن الا کان حقاً علی اﷲ عزوجل ان لا یرد یدیہ خائبین(عمل الیوم واللیلہ ص ۳۸،ص۳۹)
ترجمہ: حضرت انس ؓ نبی کریمﷺسے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا جو بندہ نماز کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو پھیلاتا ہے پھر یوں دعا کرتا ہے اللھم الٰھی والٰہ ابراہیم واسحاق ویعقوب والٰہ جبریل و میکائیل واسرافیل اسئلک ان تستجیب دعوتی فانی مضطرو تعصمنی فی دینی فانی مبتلی وتنالنی برحمتک فانی مذنب وتنفی عنی الفقر فانی متمسکن تو اﷲ پر یہ حق ہے کہ اس کے دو نوں