كقولهم الحمدلله رب العلمين حمد الصبرين الخ ( ردالمحتار ص 769 ج 1 ) فقط والله تعالى اعلم ،
23 رجب 1403 ه
باکرہ کا ایک لمحہ سکوت بھی اذن ہے :
سوال ؛ ولی نے لڑکی سے استیزان نکاح کیا ، لڑکی نے فورا انکار کرنے کی بجائے پانچ منٹ بعد انکار کر دیا تو کیا یہ انکار صحیح ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا ،
الجواب باسم ملھم الصواب
اگر ستیزان کے بعد فورا انکار نہیں کیا بلاعزر ایک لمحہ بھی خاموش رہی تو لڑکی کی طرف سے وکیل کی توکیل ثابت ہوگئی ، اس کے بعد عقد نکاح سے قبل لڑکی کو فسخ توکیل کا اختیار ہے مگر وکیل کو فسخ کا علم ہونا ضروری ہے ، اگر لڑکی نے عقد سے پہلے توکیل فسخ کردی مگر وکیل کو اس کا علم نہ ہوا ، اس لئے اس نے نکاح کر دیا تو یہ نکاح منعقد ہوجائے گا ، اسی طرح نکاح بدون استیزان کے بعد باکرہ کو نکاح کی خبر ملی تو صحت رد کے لئے فورا بلاتاخیر انکار کرنا شرط ہے ، اگر فورا انکار نہیں کیا اور ذراسی دیر بھی بلاعزر خاموش رہی تو نکاح ہوگیا ،
قال في شرح التنوير فإن إستأذنها هواى الولي وهو السنة أو رسوله أو زوجها وليها وأخبرها رسوله أو فضولى عدل جسكت عن رده مختارة أو ضحكت غير مستهزئة أو تسمت أو بكت بلا صوت ( إلى قوله ) فهو اذن أى توكيل في الاول أن إتحد الولي فلو تعدد للزوج لم يكن سكوتها اذنا واجازة في الثاني أن بقى النكاح لا لوبطل بموته ، وقال العلامة ابن عابدين رحمه الله تعالى ( قوله عن رده ) قيد به اذ ليس المراد مطلق السكوت لأنها لو بلغها الخبر فتكلمت بأجنبي فهو سكوت هنا فيكون إجازة فلو قالت الحمدلله اخترت نفسي أو قالت هو دباغ لا اريده فهذا كلام واحد فهو رد بحر ( قوله مختارة ) اما لواخذها عطاس او سعال حين اخبرت فلما ذهب قالت لا ارضي او اخذ فمها ثم ترك فقالت ذلك صح ردها لأن سكوتها عن اضطرار بحر ( ردالمحتار ص 324 ج 2 ) فقط والله تعالى اعلم ،
نکاح میں قبول کی بجائے الحمدللہ کہنا :
سوال ؛ مسئلہ یہ ہے کہ ایک جانب سے ایجاب کرنے کے بعد دوسری جانب سے بجائے قبول کے الحمدللہ کہنے سے نکاح منعقد ہوگا یا نہیں ؟ ہمارے علاقہ کے بعض علماء
احسن الفتاوی جلد 5
صفحہ 37 / 569