حکم نمبر ٢ : یہ ہے کہ تاء افتعال کوعین کلمہ میں مدغم کرنا جائزہے۔
شرط : عین افتعال کے مقابلہ میں تاء ہو۔احترازی مثال : اِکْتَسَبَ
اتفاقی مثال : اِقْتَتَلَ کو قَتَّلَ، قِتَّلَ ا ور اِقْتَتَلَ تینوں طرح پڑھنا جائز ہے (تاء اول کی حرکت حذف کرنے سے التقائے ساکنین ہوا تو قْ ساکن کو حرکت کسرہ دیا تو قِتَّلَ ہوگیا)
حکم نمبر ٣ : یہ ہے کہ تاء تفعل، تفاعل کو فاء کلمہ کی جنس کرنا جائز، پھر جنس کو جنس میں مدغم کرنا واجب ہے۔
شرط : فاء تفعل یا تفاعل کے مقابلہ میں مذکورہ دس حروف میں سے کوئی حرف ہو۔
احترازی مثال : َتجَنَّبََ، تَجَانَبَ۔
اتفاقی مثال : اِسَّبَّبَ، اِسَّابَّ، اِشَّبَّہَ، اِشَّابَہَ، اِصَّبَّرَ، اِصَّابَرَ، اِضَّبَّرَ، اِضَّابَرَ، اِطَّلَمَ، اِطَّالَمَ، اِظَّلَّمَ، اِظَّالَمَ، اِدَّرَّکَ، اِدَّارَکَ، اِذَّلَّلَ، اِذَّالَلَ، اِزَّجَّہَ، اِزَّاجَہَ، اِثَّبَّبَ، اِثَّابَبَ اصل میں تَسَبَّبَ تَسَابَبَ ۔۔۔ الخ تھے۔
حکم نمبر ٤ : یہ ہے کہ تاء تفعل، تفاعل کو فاء کلمہ میں مدغم کرناجائز ہے۔
شرط : فاء تفعل یا تفاعل کے مقابلہ میں تاء ہو۔احترازی مثال : تَکَسَّبَ تَکاَسَبَ
اتفاقی مثال : تَتَرَّکَ، تَتاَرَکَکو اِتَّرَّکَ، اِتَّارَکَ ، تَتَرَّکَ، تَتَارَکَ دونوں طرح پڑھنا جائز ہے۔
(فائدہ قانون نمبر ١٠ ) ادغام دو طریقوں سے جائز ہے۔
(١) نقلِ حرکت : جیسے مُعَذِّرُوْنَ، اصل میں مُعْتَذِرُوْنَ تھا، پھر اس قانون نمبر ١٠ کی وجہ سے مُعذَذِرُونَ ہوا، پھر ذال کی حرکت ماقبل (عین) کو دی، مُعَذذِرُوْن
درس ارشاد صرف
صفحہ 98 / 185