اِزْتَجَرَ تھے۔
حکم نمبر ٢ : یہ ہے کہ دال کا دال میں ادغام واجب ہے۔
شرط : فاء افتعال کے مقابلہ میں دال ہو۔احترازی مثال : اِذْدَکَرَ
اتفاقی مثال : اِدَّکَرَ ، اصل میں اِدْدَکَرَ تھا۔
حکم نمبر ٣ : یہ ہے کہ اظہار یک طرفہ اور ادغام دو طرفہ جائز ہے۔
شرط : فاء افتعال کے مقابلہ میں ذال ہو۔احترازی مثال : اِزْدَجَرََ
اتفاقی مثال : اِذْدَکَرَ کو اِذَّکَرَ، اِدَّکَرَ اور اِذْدَکَرَ تینوں طرح پڑھنا جائز ہے۔
حکم نمبر ٤ : یہ ہے کہ اظہار یک طرفہ اور ادغام یک طرفہ جائز ہے۔
شرط: فاء افتعال کے مقابلہ میں زاء ہو۔احترازی مثال : اِذْدَکَرَ
اتفاقی مثال : اِزْدَجَرَکو اِزَّجَرَ ، اِزْدَجَرَ دونوں طرح پڑھنا جائز ہے۔
(… قانون نمبر٩ …)
اگر ثاء واقع شودمقابلہ فاء کلمہ باب افتعال اظہار یک طرفہ و ادغام دو طرفہ جائز است، مگر تاء را ثاء کردن اولی است۔
تشریحِ قانون : اس کا نام اِثَّبَتَ اِتَّبَتَ کا قانون ہے، اس کا ایک حکم اور ایک شرط ہے۔
حکم : یہ ہے کہ اظہار یک طرفہ اور ادغام دو طرفہ جائز ہے۔
شرط : فاء افتعال کے مقابلہ میں ثاء ہو۔احترازی مثال : اِکْتَسَبَ
اتفاقی مثال : اِثْتَبَتَ کو اِثَّبَتَ، اِتَّبَتَ اور اِثْتَبَتَ تینوں طرح پڑھنا جائز
درس ارشاد صرف
صفحہ 96 / 185