درس ارشاد صرف
حضرت مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب شروحات اردو ارشاد الصرف جامعہ خلفائے راشدین کراچی پاکستان دوبندی کتب 185 صفحات
1.5 صفحہ 92 / 185
صفحہ 92 / 185
احترازی مثال : تُصَرِّفُ اتفاقی مثال : تَتَصَرَّفُ، تَتَضَارَبُ، تَتَدَحْرَجُ کو تَصَرَّفُ، تَضَارَبُ، تَدَحْرَجُ پڑھنا بھی جائز ہے۔ (… قانون نمبر٥ …) ہر واو، یائے غیر بدل از ہمزہ کہ واقع شود، مقابلہ فاء کلمہ باب اِفْتِعَالْ یا تَفَعُّلْ یا تَفَاعُلْ آں را تاء کردہ، درتاء ادغام می کنند وجوبًا بر اکثر لغت اہل حجاز در افتعال و بر بعضی لغتِ اہل حجاز در تفعل و تفاعل مگر اِتَّخَذَ یَتَّخِذُ شاذ است۔ تشریحِ قانون : اس کا نام اِتَّعَدَ اِتَّسَرَ کا قانون ہے، اس کا ایک حکم ہے اور دو شرطیں ہیں۔ حکم : یہ ہے کہ فاء اِفْتِعَالْ، تَفَاعُلْ، تَفَعُّلْ کو تاء کرکے تاء کو تاء میں مدغم کرنا واجب ہے (نزدغیر اہل حجاز اکثراو بعضاً) شرط نمبر ١ : فاء اِفْتِعَالْ یا تَفَعُّلْ یا تَفَاعُلْ کے مقابلہ میں واو یا یاء ہو۔احترازی مثال :اِکْتَسَبَ، اَوْجَبَ، اَوْتَرَ، وَتَرَ۔ شرط نمبر ٢ : واو، یاء ہمزہ سے بدلے ہوئے نہ ہوں، اصلی ہوں۔ احترازی مثال : اِیْتَمَنَ، یہاں یاء ہمزہ سے بدلی ہوئی ہے اس لئے کہ اصل میں اِئْ تَمَنَ تھا، اٰمَنَ یُوْمِنُ ایمانًا کے قانون سے ہمزہ کو یاء سے تبدیل کیا تو اِیْتَمَنَ بن گیا۔ اتفاقی مثال : اِتَّعَدَ اِتَّسَرَ، اِتَّعَّدَ اِتَّسَّرَ ، اِتَّاعَدَ اِتَّاسَرَ، اصل میں اِوْتَعَدَ
Sidebar
Page Thumbnails