درس ارشاد صرف
حضرت مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب شروحات اردو ارشاد الصرف جامعہ خلفائے راشدین کراچی پاکستان دوبندی کتب 185 صفحات
1.5 صفحہ 18 / 185
صفحہ 18 / 185
ہے کہ امام صاحب ہی فن صرف کے بھی مدونِ اول ہیں۔(بحوالہ علم الصیغہ اردو ، صہ ١٧،١٨) کسی بھی علم کو سیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل چیزوں کا جاننا ضروری ہے : (١) تعریف علم (٢) موضوع علم (٣) غرضِ علم (علم الصرف کی تعریف،موضوع اور غرض وغایہ ) تعریف علم الصرف : اَلصَّرْفُ عِلْم بِاُصُوْلٍ یُّعْرَفُ بِھَا اَحْوَالُ الْکَلِمِ الثَّلَاثِ مِنْ حَیْثُ اَصْلٍ وَبِنَائٍ وَّرَدٍّوَّبَدْلٍ۔ تر جمہ : صرف ایسے اصول کے جاننے کا نام ہے جس کے ذریعے سے تینوں کلمے (اسم ، فعل ،حرف) کے احوال پہچانے جائیں،اصل، بنا اور ردوبدل کے اعتبارسے۔ موضوع علم الصر ف : کَلِمَاتُ لُغَةِ الْعَرَبِ مِنْ حَیْثُ اِشْتِقَاَقٍ وَّ بِنَائٍ وَّتَّعْلِیْلٍ وَّرَدٍوَّبَدْلٍ۔ ترجمہ : علم صرف کا موضوع ہے لغتِ عرب کے کلمات ہیں اشتقاق ،بنا ،تعلیل اور ردو بدل کے اعتبارسے۔ غرض الصرف : صِیَانَةُ الذِھْنِ عَنِ الْخَطَأِِ فِی الصِّیْغَةِ۔ ترجمہ : صیغہ میں غلطی سے ذہن کو بچانا۔ سؤال : بناء کی تعریف کریں؟ جواب : ایک کلمے کو دوسرے کلمے سے یا ایک صیغے کو دوسرے صیغے سے بنانے کو بِنَاء کہا جاتا ہے۔ سؤال : صیغہ کی تعریف کریں؟ جواب : اَلصِّیْغَةُ ھِیَ الصُّوْرَةُ الحَاصِلَةُ مِنْ تَرْکِےْبِ حُرُوْفٍ وَّ
Sidebar
Page Thumbnails