درس ارشاد صرف
حضرت مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب شروحات اردو ارشاد الصرف جامعہ خلفائے راشدین کراچی پاکستان دوبندی کتب 185 صفحات
1.5 صفحہ 166 / 185
صفحہ 166 / 185
(… قانون نمبر ٤…) ہردو ہمزہ متحرک اگرجمع شوند در یک کلمہ اگر یکے از ایشاں مکسور باشد، ثانی را بیآء بدل کنند وجوبًا سوائے اَئِمَّة کہ دریں جا جائز است، و اگر ہیچ یکے مکسور نہ باشد، ثانی را بواو بدل کنند وجوبًا مگر اُکْرِمُ شاذ است۔ تشریحِ قانون : اس کا نام جَآئٍ ، اَوَادِمُ کا قانون ہے، اس کے دو حکم ہیں اورہر ایک کے لئے تین تین شرطیں ہیں، ناقص، دو شرطیں دونوں میں مشترک ہیں اور ایک میں اختلاف ہے۔ حکم اول : یہ ہے کہ ہمزہ ثانی کو یاء سے تبدیل کرنا واجب ہے۔ شرط نمبر ١ : دونوں متحرک ہوں۔احترازی مثال : اَئْ مَنَ شرط نمبر ٢ : دونوں ایک کلمہ میں ہوں۔احترازی مثال : (عَجِبْتُ مِنْ مَجِیْیِٔ اَحْمَدَ) شرط نمبر٣ : دونوںمیں سے ایک مکسور ہو۔احترازی مثال : اَئَ ادِمُ اتفاقی مثال : جَآئِی اصل میں جَآئِئُ تھا۔ (جَآئِی سے پھر جَآئٍ بنا) حکم دوم : یہ ہے کہ ہمزہ ثانی کو واو سے تبدیل کرنا واجب ہے۔ شرط نمبر ١ : دونوں متحرک ہوں۔احترازی مثال : اَئْ مَنَ شرط نمبر ٢ : دونوں ایک کلمہ میں ہوں۔احترازی مثال : قَرَئَ اَحْمَدُ شرط نمبر٣ : دونوںمیں سے کوئی ایک مکسور نہ ہو۔احترازی مثال : جَائِئُ اتفاقی مثال : اَوَادِمُ اصل میں اَئَ ادِمُ تھا، اسی طرح اُوَیْدِم اصل میں اُئَ یْدِم تھا۔
Sidebar
Page Thumbnails