درس ارشاد صرف
حضرت مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب شروحات اردو ارشاد الصرف جامعہ خلفائے راشدین کراچی پاکستان دوبندی کتب 185 صفحات
1.5 صفحہ 112 / 185
صفحہ 112 / 185
(٣) فُعْلیٰ صِفَتِیْ : جیسے دُنْیَا، طُوْبیٰ فائدہ نمبر٤ : جو اسم فَعْلآئُ کے وزن پر ہو، اس کی دو قسمیں ہیں : (١) فَعْلآئُ اِسْمِیْ : جیسے صَحْرآئُ (٢) فَعْلآئُ صِفَتِیْ:جیسے حَمْرَآئُ (سرخ عورت) (… قانون نمبر ٩ …) ہریائے ساکن مظہر غیر واقع مقابلہ فاء کلمہ باب افتعال ما قبلش مضموم، آں را بواو بدل کنند وجوباً بشرطیکہ در جمع اَفْعَلُ، فَعْلآئُ صفتی و فُعْلیٰ صفتی نباشد، و در اسمِ مفعول ثلاثی مجرد اجوفِ یایی ہم نباشد و اگر باشد ضمہ ماقبلش را بکسرہ بدل کنند وجوباً۔ تشریحِ قانون : اس کا نام یُوْسَرُ کا قانون ہے، اس کے دو حکم ہیں، حکم اول کے لئے سات شرطیں ہیں، ناقص اور حکم دوم کے لئے تین شرطیں ہیں، کامل۔ حکم : یہ ہے کہ یاء کو واو سے تبدیل کرنا واجب ہے۔ شرط نمبر١ : یاء ساکنہ ہو۔احترازی مثال :مُیَسِّر، بُیِعَ شرط نمبر ٢ : مظہر ہو(یعنی مشدد نہ ہو)۔احترازی مثال : زُیِّنَ، مُیِّزَ شرط نمبر٣ : یاء کا ماقبل مضموم ہو۔احترازی مثال : بَیْع ، بِیْع شرط نمبر ٤ : یاء فاء افتعال کے مقابلہ میں نہ ہو۔ احترازی مثال : اُیْتُسِرَ شرط نمبر ٥ : یاء اَفْعَلُ فَعْلآئُ صفتی کی جمع میںنہ ہو۔ احترازی مثال : بُیْض کہ یہ اَبْیَضُ بَیْضَآئُ کی جمع ہے۔
Sidebar
Page Thumbnails