لغات القرآن مولانا عبد الرشید نعمانی جلد 5
حضرت مولانا محمد عبد الرشید نعمانی صاحب لغات القرآن مولانا عبد الرشید نعمانی دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان دوبندی کتب 497 صفحات
1.5 صفحہ 40 / 497
صفحہ 40 / 497
فَتَيَانِ :۔ تثنیہ فتیٰ واحد (حالت رفع) دو جوان آدمی ۔ فَتَيَاتِ :۔ نو جوان عورتیں ، باندیاں ، خواہ لڑکی ہوں یا جوان یا بوڑھی ، یہ لفظ ہے ، فَتَاةٌ واحد ، یہاں مراد باندیاں ہیں ۔ اَلْفِتْيَةُ :۔ جمع ، فَتیٰ واحد معرف باللام ، چند آدمی ، چند جوان ۔ فِتْيَةٌ :۔ جمع ، نکرہ ، فتیٰ واحد ، چند جوان ۔ لِفِتْيَانِهِ :۔ جمع ، فتیٰ واحد ، لام حرفِ جر ، فِتْيَان مضاف ، (حالت جر) ہ ضمیر مضاف الیہ ،اپنے خادموں سے فَتِيْلاً :۔ باریک تاگہ ، ڈورہ جو دو انگلیوں میں پکڑ کر بٹا جاتا ہے ، کھجور کی گھٹلی کے شگاف میں جو ڈورایا سوتا ہوتا ہے وہ بھی فتیل کہلاتا ہے ، مراد حقیر ، قلیل ۔ فَجٍّ :۔ دو پہاڑوں یا پہاڑ کے دو حصوں کے درمیان چوڑا راستہ ، فجاج کے بھی یہی معنی ہیں ۔ فِجَاجاً :۔ جمع ، فَجٌّ واحد ، حالتِ نصب ، دو پہاڑوں کے درمیان کشادہ راستے ۔ اَلْفَجْرِ :۔ اسم فعل ، مصدر ، پَو پھٹنا ، صبح کی روشنی ، نمودار ہونا ، پھاڑ کر بہانا ، وقتِ فجر ، گناہ کرنا فَجَرٌ بخشش ، سخاوت ، مروت ، احسان ، مال ، مال کی کثرت ، قرآنِ مجید میں صرف وقتِ فجر اور طلوعِ سحر کے لیے اس کا استعمال ہوا ہے ۔ فُجِّرَتْ :۔ واحد مونث غائب ، ماضی مجہول ، تَفْجِيْرٌ مصدر ، باب تفعیل ، پھاڑ دئیے جائیں گے یعنی ایک کا دہانہ دوسرے کی طرف کھول دیا جائے گا ، سب سمندر آپس میں مل جائیں گے ۔ فَجَّرْنَا :۔ جمع متکلم ، ماضی معروف ، تَفْجِیْر مصدر ، باب تفعیل ، ہم نے پھاڑا ، ہم نے بہایا ، ہم نے پھاڑ کر بہایا ۔ اَلْفَجَرَةُ :۔ جمع ، فَاجِرٌ واحد ، سخت نافرمان ، شریعت کا پردہ پھاڑنے والے ، دیکھو فَاجِر اَلْفُجَّارِ :۔ جمع ، فَاجِر واحد ، بد کار ، نافرمان ، کافر (دیکھو فَاجِر) اَلْفُجَّارَ :۔ جمع ، فَاجِر واحد ، بد کار ، کافر (دیکھو فَاجِر) فُجُوْرَهَا :۔ مصدر ، مضاف ، ہا ضمیر مضاف الیہ ، لغوی معنی سوار کا زین سے ایک طرف کو جھک جانا ، جھوٹ بولنا ، کسی کو جھوٹا قرار دینا ، نافرمانی کرنا ،
Sidebar
Page Thumbnails