ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2004
جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد 19 کلومیٹر رائیونڈ روڈ، لاہور 2004 جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور پاکستان دوبندی کتب 65 صفحات
1.5 صفحہ 15 / 65
صفحہ 15 / 65
ہجرت ِنبوی : ٭ ٥٣برس کی عمر میں حضرت جبرئیل نے آکر ہجرت مدینہ کا حکم سنایا٭ ہجرت وداخلہ غارثور : شبِ جمعہ یادوشنبہ ٢٧ صفر ١ ھ/ ستمبر ٦٢٢ء ٭ داخلہ قبا : جمعہ ١٢ربیع الاول ١ھ /٢٧ستمبر چودہ روز قیام اور مسجد قبا کی تعمیر٭ داخلہ مدینہ منورہ : جمعہ ربیع الاول ١ھ /ستمبر ٦٢٢ ئ٭ تعمیر مسجد نبوی ،ولادت عبداللہ بن زبیر : ١ھ /٦٢٢ ء ٭ ظہر ،عصر، عشاء میں چار رکعتوں کی فرضیت ،یہودیوں سے معاہدے : ١ ھ/ ٦٢٢ئ٭ تحویل قبلہ : شنبہ ١٥ شعبان ٢ھ /اکتوبر ٦٢٣ ٭ سریہ حارث بن عبداللہ : ٢ ھ/ ٦٢٣ئ٭ غزوۂ ابو اء صفر٢ ھ/ جون ٦٢٣ء ٭ فرضیت ِجہاد : صفر٢ھ٭ غزوۂ بواط : ربیع الاول ٢ھ /جولائی ٦٢٣ئ٭ غزوۂ ذی العشیرة جمادی الآخرٰی ٢ھ/ اکتوبر ٦٢٣ء ٭سریہ عبداللہ بن حجش : رجب ٢ھ /نومبر ٦٢٣ء ٭ سریہ غطفان : ٢ھ ٭ فرضیت رمضان کے بعد پہلا روزہ چہار شنبہ یکم رمضان ٢ھ /فروری ٦٢٤ ٭غزوۂ بدر: ١٧رمضان ٢ھ/ جنوری ٦٢٤ئ۔ مسلمان ٣١٣ ، ٢٢شہید ،کفار ١٠٠٠ جن میں سے ٧٠ مقتول اور ٧٠ قید ہوئے٭غزوۂ بنوقینقاع : شوال ٢ھ/ جنوری ٦٢٤ء (انھوں نے بدر کے موقع پر مدینہ میں بغاوت کی تھی اس لیے جلاوطن کیے گئے) ٭صدقۂ فطر ، باجماعت نماز عیدالفطر ،نکاح فاطمہ زہرہ ، وفات حضرت رقیہ : ٢ھ٭غزوۂ سویق : ذوالحجہ ٢ھ/ اپریل ٦٢٤ء مسلمان دو سو، کفار دوسو٭ سریہ زید بن حارثہ : جمادی الاخرٰی ٣ھ/ ستمبر٦٢٤ئ٭ غزوۂ اُحد: دوشنبہ ٧ یا ١٥شوال ٣ھ /جنوری ٦٢٥ء مسلمان چھ سو پچاس ، ستر شہید ،چالیس زخمی ؛کفار تین ہزار ، تین مقتول ٭ اس کے ایک روز بعد غزوۂ حمراء الاسد ٭ احکام ِ وراثت، نکاح مشرکہ کی ممانعت ،حضرت کلثوم بنت محمد ۖ کاحضرت عثمان سے نکاح ، حضرت حفصہ وحضرت زینب بنت خزیمہ سے آنحضرت ۖ کا عقد، ولادت حضرت حسن بن علی : ٣ھ ٭ حرمتِ شراب، ولادت حضرت حسین ،حضرت اُم سلمہ سے آنحضرت ۖ کاعقد، حضرت زینب بنت خزیمہ کی وفات : ٤ھ٭ واقعۂ رجیع،واقعہ بیر معونہ : صفر٤ھ /مئی ٦٢٥ء ؛رجیع میں مسلمان دس، کفار ایک سو؛ واقعہ بیرمعونہ میں مسلمان ستر، انہتر شہید٭ غزوۂ بنی نضیر اوراُن کی جلاوطنی : ربیع الاول ٤ھ /جون ٦٢٥ء ٭پردہ کا حکم : جمعہ یکم ذوالقعدہ ٤ھ /اپریل ٦٢٦ء ٭غزوۂ بدر ثانیہ ذوالقعدہ ٤ھ ؛مسلمان ایک ہزار پانچ سودس ؛ کفار دوہزار پچاس، کفار واپس ہوگئے جنگ نہ ہوئی٭ غزوۂ بنی المصطلق یا غزوۂ مریسیع، تیمم کا حکم ،واقعۂ افک ، زناکی حد ، حضرت جویریہ سے آنحضرت کا عقد : ٣شعبان ٥ھ/ دسمبر ٦٢٦ء ٭غزوۂ خندق، احزاب : شوال٥ھ / فروری ٦٢٧ء مسلمان تین ہزار دشمن دس ہزار٭غزوہ بنی قریظہ اور یہود قریظہ کا خاتمہ : ذوالحجہ ٥ھ/ اپریل ٦٢٧ئ؛ دشمن مقتول اور قید ہوئے٭ غزوۂ بنی لحیان :ربیع الاول ٦ھ/ جون ٦٢٧ء ٭غزوہ ذی قرد : ربیع الاخر ٦ھ /جولائی ٦٢٧ء ؛تین مسلمان شہید ایک کافر مقتول٭ سرےة الغمر: ربیع الاخر ٦ھ / اگست ٦٢٧
Sidebar
Page Thumbnails