یکم جمادی الاولیٰ/١٢ دسمبر : الیوم جاء شاہد بن اقبال من ملتان۔
٭ ٣ جمادی الاولیٰ/١٤ دسمبر : آج بلوچستان اسمبلی توڑ دی گئی۔
٭ ٨جمادی الاولیٰ/١٩ دسمبر : آج شام میرا اِسلام آباد روانگی کا اِرادہ ہے۔
٭ ١١ جمادی الاولیٰ/٢٢ دسمبر : آج شام ساڑھے تین بجے اسلام آباد سے بخیریت واپسی ہوئی
والحمد للہ۔
٭ ١٣ جمادی الاولیٰ/٢٤ دسمبر : بعد ظہر مولانا غلام محمد صاحب سربازی مدظلہم ١ کی تشریف آوری ہوئی
بعد عشاء مولانا فضل الرحمن صاحب آئے ساڑھے نو بجے واپس۔
٭ ١٥ جمادی الاولیٰ/٢٦ دسمبر : رات پونے آٹھ بجے مولانا غلام محمدصاحب سربازی مدظلہم
کراچی تشریف لے گئے بذریعہ تیز رو ریل گاڑی۔
٭ ١٨ جمادی الاولیٰ/٢٩ دسمبر : دوپہر بارہ بجے کے جہاز سے میری کراچی روانگی ہوئی۔
٭ ٢٠ جمادی الاولیٰ/٣١ دسمبر : رات بارہ بجے کراچی سے بعافیت واپسی ہوئی والحمد للہ۔
بیس لاکھ نیکیاں
حضرت ِابو اَوفٰی رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم ۖ نے فرمایا جو شخص یہ کلمات کہے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ اَحََدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ کُفُوًا اَحَد تو اﷲ تعالیٰ اُس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔
( عمل الیوم واللیلة لابن السنی ص١١١)
مذکورہ کلمہ ایک بار کہنے پر بیس لاکھ نیکیاں ملتی ہیں۔ اِس لحاظ سے اگر ہر فرض نماز کے بعد یہ کلمہ ایک بار پڑھ لیا کریں تو بہ آسانی روزانہ ایک کروڑ نیکیاں حاصل ہوسکتی ہیں ۔
------------------------------
١ حضرت اقدس والد ماجد رحمہ اللہ کے خلیفہ حضرت حاجی غلام محمد بن حاجی اسلام سربازی(زاہدان ایران) تاریخ پیدائش : ١٣٤٤ھ /١٩٢٦ء تاریخ وفات : ٢٢ محرم ١٤١٠ھ /٢٥اگست١٩٨٩ ء عمر ٦٤سال
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2019
صفحہ 58 / 66