٭ ٢٧شوال /١٣ جون : آج حضرت اقدس والد صاحب نور اللہ مرقدہ کے مزار مبارک پر احاطہ
تعمیر کرنے کی درخواست پر ڈی سی نے آرڈر جاری کیے والحمد للہ۔
٭ ٣٠ شوال/١١ جون : آج قبل الظہر میاں آصف صاحب تشریف لائے۔ ١
٭ یکم ذیقعدہ /١٦ جون : حضرت والد صاحب کے چچا زاد بھائی سیّدعارف میاں صاحب دہلی سے
شام ساڑھے چار بجے کے جہاز سے آئے ۔
٭ ٢ ذیقعدہ /١٧ جون : آج صبح میاں آصف صاحب کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا
اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَہ ۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
٭ ٤ ذیقعدہ /١٩ جون : آج صبح ساڑھے نوبجے حضرت مولانا خان محمد صاحب مدظلہم تشریف لائے
دوپہر آفتاب صاحب(تاجر) کراچی سے۔
٭ ١٢ ذیقعدہ /٢٧ جون : آج رات عبدالرحمن صاحب رحمانی تشریف لائے۔
٭ ١٧ ذیقعدہ /٢ جولائی : آج پھر حاجی محمود صاحب بانس بازار مدظلہم کو بعارضہ قلب میوہسپتال
میں داخل کرادیا گیا اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَہ .
٭ ٢٠ ذیقعدہ /٥ جولائی : پنجاب شوریٰ کا اجلاس(جامعہ مدنیہ میں) شام فضل الرحمن صاحب کی آمد
٭ ٢١ ذیقعدہ /٦ جولائی : صبح سے رات تک مرکزی شوریٰ کا اجلاس(جامعہ میں ہوا) ۔
٭ ٢٢ ذیقعدہ /٧ جولائی : آج ساڑھے گیارہ بجے مولانا سعید خان صاحب مع مفتی زین العابدین
صاحب حضرت اقدس نور اللہ مرقدہ کی تعزیت کے لیے تشریف لائے طلباء سے کچھ خطاب بھی کیا دارُ القرآن کا سنگ ِ بنیاد بھی رکھا فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔
شام ساڑھے تین بجے قاضی حسین احمد صاحب اور مولانا فضل الرحمن صاحب سے بات چیت۔
٭ ٢٦ ذیقعدہ /١١ جولائی : آج صبح چار بجے مصطفی کمال صاحب کے والد انتقال کر گئے
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا الَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ رَحْمَةُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ رَحْمَةً وَّاسِعَةً۔
------------------------------
١ سابق ممبر قومی اسمبلی ، مسلم لیگ (جونیجو گروپ) سے تعلق تھا۔
ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2019
صفحہ 51 / 66