علم حدیث کے شروع کرنے سے قبل بنیادی باتیں
حدیث اور علم حدیث کی تعریف ، موضوع ، غرض و غایت ، وجہ تسمیہ ، انواع المضفات ، تاریخ تدوین حدیث ، جحیتِ حدیث ، أجناسِ علوم
حدیث کا لغوی معنیٰ : الکلام قلیلہ و کثیرہ جَمعہ احادیث
اصطلاحی معنیٰ : اقوالُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وافعالُہٗ یہ تعریف اصولیین کی ہے ۔
اور عند المحدثین اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و افعالُہ و أحوالُہ
احوال کے لفظ میں آپ علیہ السلام کے افعال غیر اختیاریہ جیسے حلیے کا بیان آ گیا ۔ اصولیین نے چونکہ احکام مستنبط کرنے ہوتے ہیں اس لیے ان کے پیش نظر افعال غیر اختیاریہ کا بیان نہیں ہے ۔
علم حدیث کی تعریف علم یعرف بہ أقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و افعالُہٗ
موضوع عند البعض افعال اور اقوال و عند البعض السند و المتن
علامہ کرمانہ رحمہ اللہ نے فرمایا ذاتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا موضوع ہے ۔
غرض و غایت : الاھتداء بھدی النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام علوم دینیہ کی اُخروی غایت الفوز بسعادۃ الدارین ہے ۔
وجہ تسمیہ : ۱ ۔ ابن حجر رحمہ اللہ کے ہاں حدیث بمعنٰی حادث ہے جو قدیم کی ضد ہے ۔ قرآن کریم قدیم ہے اس کے مقابلے میں روایات حادث ہیں ۔
۲ ۔ یہ استعارہ العام للخاص ہے کہ حدیث عام کلام کو کہتے ہیں لیکن حدیث رسول علیہ السلام کے لیے مجازاً استعمال ہے جو اس حدیث پاک سے لیا گیا ہے
حدثو ا عنی ولا حرج
ایک روایت کے اندر فرمایا ’’ من حفظ علی امتی اربعین حدیثا ‘‘ ان روایات کے اندر اپنے اقوال کو خود آپ علیہ السلام نے حدیث فرمایا ۔
علامہ شبیر احمد عثمانی نے فتح الملھم میں فرمایا اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر تین انعامات کا ذکر فرمایا
۱ ۔ الم یجدکَ یتیما فاٰویٰ اس کے مقابلے میں اما الیتیم فلا تقہر
دوسرا انعام ۔ ووجدک ضالا فھد ی یہاں ضالا سے مراد راہ حق کا متلاشی اور ھدی سے مراد احکام شریعت کا سکھانا ۔
اس کے مقابلے میں أما بنعمۃ ربک فحدث ۔ نعمتہ ربک سے مراد احکام شریعت ، حدث ان کو آگے دوسروں تک پہنچانا
تیسرا انعام ۔ ووجدک عائلا فاغنٰی ۔ اس کے مقابلے میں وأما السائل فلا تنھر
روایت ، خبر ، اثر ، سنت
صحیح قول کے مطابق الفاظ مترادفہ ہیں ۔
علم الحدیث کی دو قسمیں ہیں ۔
l روایت الحدیث
l درایۃ الحدیث
روایت الحدیث : جس میں احادیث نقل کی جائیں ۔
درایۃ الحدیث : جس میں راویوں اور شرائط پر بحث ہو ۔
أجناس العلوم :
علوم عالیہ نقلیہ ۔ جیسے : ۱ ) قرآن و حدیث ۲ ) عالیہ عقلیہ ۔ جیسے فلسفہ ، علم نجوم
۳ ) اٰلیہ نقلیہ ، صرف نحو ۴ ) آلیہ عقلیہ جیسے منطق
امام ترمذی رحمہ اللہ کا نام محمد بن عیسیٰ اور کنیت ابو عیسیٰ ہے ۔ ماورا ء النہر کے ایک گائوں بوغ میں پید اہوئے ، سن پیدائش بعض نے ۲۰۰ بعض نے ۲۰۹ نقل کی ۔