( رباعیات )
نذرانۂ شاہراہِ علم
‘’ نتیجۂ فکر ‘‘
ولی اللہ ولیؔ قاسمی بستوی
جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا ، ضلع نندوربار ، مہاراشٹر
------------------------------
برائے سہ ماہی مجلہ ‘’ شاہراہِ علم ‘‘ طلبۂ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا
------------------------------
گوہرِ علم وہنر ہے شاہراہِؔ علم و فن
اہلِ حق کی رہگذر ہے شاہراہِؔ علم و فن
موہ لیتا ہے دلوں کو خوب بھاتا ہے ہمیں
سرمَۂ اہلِ نظر ہے شاہراہِؔ علم و فن
اس سے تابندہ ، ہوئی ہے علم و فن کی شاہراہؔ
اس سے رخشندہ ہوئی ہے علم و فن کی شاہراہؔ
صفحۂ اردو ادب پر چھوڑے ہیں گہرے نقوش
جس سے پائندہ ہوئی ہے علم و فن کی شاہراہؔ
شاہراہِؔ علم و فن ہے طالبوں کے واسطے
تختۂ مشقِ سخن ہے طالبوں کے واسطے
اک متاعِ علم ہے یہ پُربہار و خوش نظر
کاشفِ رَنج و مِحَنْ ہے طالبوں کے واسطے
اس سے روشن ہوگئی ہے شاہراہِؔ علمِ دیں
ظلمتِ کفر و ضلالت میں ہے یہ شمعِ یقیں
شوق مندوں کے لیے ہے اک عروسِ دلربا
رہروانِ شامِ غم کے واسطے صبحِ حسیں
شاہراہِؔ علم و فن ہے علم کی سوغات ہے
گلشنِ علم و ہنر پر نور کی برسات ہے
جس کے مجنوں ہیں ہزاروں ہے وہ لیلائے ادب
جس میں تارے ہیں درخشاں وہ منور رات ہے
ا ک منور شاہراہِ علم وفن دنیا میں ہے
جاذبِ قلب و نظر ، صحنِ چمن دنیا میں ہے
اک نشانِ راہِ منزل ، مشعلِ راہِ حیات ہے
بیش قیمت ، خوشنما دُرِّ عدن ، دنیا میں ہے
اے ‘’ ولیؔ ‘‘ یہ شاہراہِ علم و فن ہے شاندار
ہے یہ سہ ماہی مجلہ دیدہ زیب و جاندار
جس کی تیراکی ، کی خاطر اک زمانہ چاہیے
ہے وہی علم و ادب کا بحرِ ناپیدا کنار