تذکرۃ المصنفین و تعریفات العلوم
حضرت مولانا احتشام الحسن صاحب درس نظامی مکتبۃ الاشرف نزد جامع مسجد النور تترال ضلع چکوال دوبندی کتب 122 صفحات
1.5 صفحہ 44 / 122
صفحہ 44 / 122
صاحب التلویح:(دیکھیے :شرح التہذیب[درجہ ثالثہ]، صفحہ نمبر:۳۳) ۳)تفسیر جلالین[علم التفسیر]: ٭نصف ثانی:نام:محمد بن احمد بن محمد بن ابراہیم بن احمد بن ہاشم۔لقب: جلال الدین۔نسبت: المحلی[مغربی مصر کے شہر محلہ اکبر کی وجہ سے]۔پیدائش: شوال ۷۹۱؁ھ کو قاہرہ میں۔اساتذہ:علامہ بیجوری، جلال بلقینی، ولی عراقی، شمس برماوی، عز بن جماعہ، شمس شطنونی، ناصر الدین بن انس مصری حنفی، بدر محمود اقصرائی رحمہم اللہ وغیرہ۔ وفات: ۱۵؍رمضان ۸۶۴؁ھ۔تصنیفات:جمع الجوامع، منہاج فرعی۔ ٭نصف اوّل: نام:عبدالرحمن بن ابی بکر محمد کمال الدین بن سابق الدین بن عثمان فخرالدین بن محمد ناظر الدین۔لقب:جلال الدین۔کنیت:ابو الفضل۔ نسبت: السیوطی[سیوط کی طرف منسوب ہے۔ جسے’’ اسیوط‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ نواح مصر میں دریائے نیل کے مغرب میں ایک شہر ہے۔]۔پیدائش:یکم رجب ۸۴۹؁ھ۔ اساتذہ: شیخ کمال الدین ابن الہمام السیوطی، شیخ شمس سیرامی، شیخ شمس مرزمانی حنفی، شیخ شہاب الدین الشار مساحی، شیخ الاسلام علم الدین، علامہ بلقینی، علامہ شرف الدین المناوی اور محقق دیار مصر سیف الدین محمد بن محمد حنفی رحمہم اللہ۔تلامذہ:شمس الدین الداودی، ابن ایاس، شمس الدین الشامی۔ وفات: ۱۹؍جمادی الاول ۹۱۱؁ھ۔تصنیفات:الاتقان فی علوم القرآن، عین الاصابۃ فی معرفۃ الصحابۃ، جلالین اور الدر المنثور فی التفسیر بالمأثور وغیرہ۔ ۴)خیر الاصول[علم اصول الحدیث]: (دیکھیے: تیسیر الابواب[درجہ اولیٰ]، صفحہ نمبر:۲۲) ۵)فہم الفلکیات[علم الفلکیات]: نام:سید شبیراحمد۔نسبت: کاکاخیل۔پیدائش:۱۹۵۴؁ء کو جہانگیرہ، تحصیل
Sidebar
Page Thumbnails