مکتوبات مشاہیر بنام شیخ الحدیث مولانا سميع الحق صاحب (جلدسوم)
شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق صاحب مکتوبات مشاہیر مؤتمر المصنفین دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پاکستان دوبندی کتب 586 صفحات
1.5 صفحہ 289 / 586
صفحہ 289 / 586
سینیٹر مخدوم خلیق الزمان ١ _________(١)_________ ١٨/جنوری ١٩٩٣ئ (مخدوم طالب المولی کی وفات) Hala Sindh, My Dear Moulana Samee-ul-Haque, Aslamalekum. I hope you are fine. Received your condolence٢ telegramme on sad demise of our father. We are grateful for the sympathies expressed in this regards. Thanks: Makhdoom Khaleek Zaman, Hala. _________(٢)_________ ١٢/جنوری ١٩٩٤ئ (بیٹے کی شادی پر مبارکباد) Hala My dear Moulana Samee ul Haque. Aslamalekum. I hope you are fine. I received valima card of your beloved son. Because of some engangements I could not attend the same. I am very grate ful that you have remembered me on such occasion. Thanks. Your sincerely, Makhdoom Khaleeq zaman Senator. __________٭٭٭__________ حکیم قاری خلیل احمدحقانی ۔مردان (مولانا یو سف بنو ری کامولد ) حضر ت مولانا محمد یو سف بنوری کا وطن اصلی پشاور ہے ۔مگر آپکی ولادت پشاور میں نہیں (جیسا کہ عمومًا تعز یتی مضامین میںلکھا جارہا ہے)بلکہ مو ضع محبت آبا د جو مردان اور رشکئی کے درمیا ن واقع ہے اور تمبولک بھی کہلاتا ہے میں ہو ئی ۔ان دنوں آپ کے والد ماجد مر حوم اس گائو ں میں مقیم تھے۔ (خلیل احمد فاضل دارالعلوم حقانیہ ساکن محبت آباد مردان) __________٭٭٭__________ مولانا خلیل احمد شاہ ٣ فاضل دیوبند بفہ مانسہرہ ١٢٨ ١٤٠٩ ھ (شیخ الحدیث کی وفات پر تاثرات) محترم المقام الفہام گرامی قدر مولانا سمیع الحق صاحب دام فیوضکم۔بعد تحیة السلام ۔ گزارش ہے کہ حضرت مولانا شیخ التفسیر والحدیث جناب عبدالحق صاحب مرحوم جعل الجنة مثواہ جانکاہ سانحہ ارتحال معلوم ہوا۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔بڑا غم ورنج الم و دکھ ہوا اللہ جل شانہ' مولانا عبدالحق صاحب مرحوم کو جوار رحمت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس سے نوازے آپ کی قبر پر نزول رحمت ومغفرت ہو' قبر کے مصائب سے محفوظ فرمائے اور قبر کو گل گلزار بنائے۔ آپ کے بلند مقام تک کس کی رسائی ہوسکتی ہے۔ مولانامغفور جعل الجنة مثواہ پاکستان کے بے نظیر _________________________________________ ١ مخدوم طالب المولی سندھ کے فرزند اورمخدوم امین فہیم کے بھائی، سینیٹ میں ہمارے کولیگ رہے نہایت اعلیٰ اخلاق کے انسان، جوانی میں وفات پاگئے۔ ٢ مخدوم طالب المولیٰ کی وفات پر تعزیت کا شکریہ ٣ حضرت کے زمانہ دیو بند میں ہم درس ہونے کا ذکر خط میں موجود ہے۔
Sidebar
Page Thumbnails