ارشاداتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کیجئے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِیْنُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَشَرِیْکَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَمَااٰتٰاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَانَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا۔ صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ۔
صدر جلسہ ،محترمہ صدر معلمہ ،مشفق و مہربان معلمات ،عزیزہ طالبات ،ماؤں اور بہنو! ہماری کا میابی و کامرانی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتوں پر عمل کرنے میں ہے جب تک ہم صحیح معنوں میں سیرت نبوی پر عمل پیرا نہیں ہوں گے اس وقت تک سچے پکے مسلمان نہیں ہوسکتے۔
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اتباع رسول کو محبت خداوندی کا معیار قرار دیا۔ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ (ا ل عمران :۳۱)اے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرمادیجئے اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کے دعویدار ہو تو میری