خون کا عطیہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِیْنُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعَوُذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَشَرِیْکَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ، بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَتَعاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْویٰ وَلاَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ
میری مشفق ومہربان معلمات،خواتین اسلام، ماؤں اور بہنو!
اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے مواسات وغمخواری اور اخوت وبھائی چارگی کی تعلیم دیتا ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں: اَلْمُسْلِمٌ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖحقیقی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں معاملات کی صفائی وستھرائی کے تعلق سے اسلام اپنے پیرو کاروں کو تعلیم دیتا ہے۔ مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا جو دھوکہ دے وہ ہم مسلمانوں میں سے نہیں اسلام اعلی اخلاق اور بہتر کردار کی تعلیم کرتا ہے اور اخلاق رزیلہ سے