طالبات تقریر کیسے کریں؟ جلد ششم
حضرت مولانا ڈاکٹرحکیم محمدادریس حبان رحیمی چرتھاؤلی صاحب پی ایچ ڈی طالبات تقریر کیسے کریں؟ مکتبہ طیبہ نزد سفید مسجد، دیوبند، سہارنپور دوبندی کتب 160 صفحات
1.5 صفحہ 45 / 160
صفحہ 45 / 160
مسلم معاشرے میں مساجد کاکردار اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِیْنُہُ وَنَسْتَغْفِرُہُ وَنُوْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ وَنَعَوُذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ وَمَنْ یُّضْلِلْہُ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَشَرِیْکَ لَہُ وَنَشْہَدُ اَنَّ سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہٗ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ، بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَوْ لاَ دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَہُدِّ مَتْ صَوَامِعَُ وَبِیَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّ مَسْجِدُ یُذْکُرُ فِیْہَا اسْمُ اللّٰہِ کَثِیْرًا صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ صدر معلمہ، مشفق ومہربان معلمات، عزیزہ طالبات، ماؤں اوربہنو! مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اسکی بڑی اہمیت ہے نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: مَنْ بَنٰی لِلّٰہِ مَسْجِدًا بُنِیَ اللّٰہُ لَہٗ فِی الْجَنَّۃِ اَوْسَعَ مِنْہُ جس نے اللہ کیلئے کوئی مسجد تعمیر کی اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں اس سے کشادہ گھر تعمیر کریں گے، مسجد مرکزکی جگہ ہے مسجد کے قیام کا مقصد صرف ایک فریضہ کی ادائیگی ہی نہیں بلکہ اسکے علاوہ بھی بہت امور کی انجام دہی مسجدوں سے ہی ہوتی ہے سارے مسلمان ایک ساتھ مل کر نماز
Sidebar
Page Thumbnails