جب تین طلباء کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے میزبانی فرمائی
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْاَنْبِیَآئِ وَالْمُرْسَلِیْنَ، وَعَلٰی اٰلِہِ وَاَصْحٰبِہٖ اَجْمَعِیْنَ، اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ، بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجاً۔ وَیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْْثُ لَا یَحْتَسِبُ وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْْئٍ قَدْراً۔ صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ۔
مشفق ومہربان معلمات ،محترمہ صدر معلمہ ! مخلوق کی روزی رسانی اللہ نے اپنے ذمہ لی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَمَا مِنْ دَآبَّۃٍ فِی الْاَرْضِ اِلاَّ عَلٰی اللّٰہِ رِزْقُہَا۔ زمین پر چلنے والی جتنی مخلوق ہے ہر ایک کا رزق اللہ کے ذمہ ہے۔ دنیا میں اللہ تعالیٰ فرمانبرداروں کو بھی رزق دیتا ہے اور نافرمانوں کو بھی رزق دیتا ہے حدیث میں آتا ہے ۔ لَوْکَانَتِ الدُّنْیَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللّٰہِ جَنَاحَ لِبَعُوْضَۃِ مَّا سَقٰی کَافِرًا مِّنْہَا