حضرت شاہ ولی اللہ اپنے فقہی نظریات و خدمات کے آئینے میں
حضرت مولانا اختر امام عادل قاسمی صاحب سیرت اکابر رحمھم اللہ مفتی ظفیر الدین اکیڈمی جامعہ ربانی منوروا شریف، سمستی پور، بہار، انڈیا دوبندی کتب 110 صفحات
1.5 صفحہ 64 / 110
صفحہ 64 / 110
کے طورپر اپنے سامنے رکھا۔(الانصاف: ص ۸۴-۸۵) یقینا شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے یہ فیصلہ مذاہب اور تاریخ کے گہرے مطالعہ کے بعد فرمایاہے، البتہ مذہب جنفی میں مجتہدمنتسب کم ہونے کی وجہ شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جوشغل حدیث کی کمی بتائی ہے ،ممکن ہے بعض ناقدین کواس سے اختلاف ہو اس لیے کہ مذہب حنفی میں حفاظ حدیث کی کبھی کمی نہیں رہی، یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے اس کو اپنی تصنیفات وتالیفات کاموضوع نہیں بنایا کہ یہ خدمت کرنے والے لوگ بکثرت موجودتھے، اس لیے انہوں نے فن حدیث پرمکمل مہارت کے باوجود علم فقہ پرتوجہ دی ،اوراس کو اپنی تحقیقات وتصنیفات کا موضوع بنایا۔ ورنہ تیسری صدی کے بعد (جس کے بارے میں شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا خیال ہے کہ اس مذہب میں اشتغال بالحدیث کی کمی کی بناپر اجتہاد مطلق منتسب کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا) بھی حنفیہ میں بڑے بڑے حفاظ حدیث ہوتے رہے ، مثلا حافظ ابوبشرالدولابی، حافظ ابوجعفر الطحاوی، حافظ ابن ابی العوام السعدی، حافظ ابومحمد الحارثی، صاحب مسند ابی حنیفہ، حافظ عبدا لباقی ،حافظ ابوبکر الرازی الجصاص ، حافظ ابونصر الکلابازی، حافظ ابومحمد السمرقندی، حافظ شمس الدین السروجی، حافظ قطب الدین الحلبی، حافظ علاء الدین الماردینی ،حافظ جمال الدین الزیلعی، حافظ علاء الدین مغلطائی، حافظ بدرالدین العینی، اورحافظ قاسم بن قطلوبغاوغیرہ۔ اسی طرح مالکیہ میں بھی بڑے بڑے حفاظ حدیث پیداہوئے، مثلا حافظ حسین بن اسماعیل القاضی، حافظ الاصیلی، حافظ ابن عبدالبرالاندلسی، حافظ ابوالولید الباجی، حافظ قاضی ابوبکر العربی، حافظ عبدا لحق صاحب الاحکام ،حافظ قاضی عیاض الیحصبی، حافظ المازری، حافظ ابن رشد الفقیہ صاحب المقدمات، اورحافظ ابوالقاسم السہیلی، وغیرہ ۔ (مقدمہ فیض الباری شرح البخاری، علامہ یوسف بنوری: ص۱۴-۱۵) البتہ ایک بڑی قابل توجہ بات علامہ مناظر احسن گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمائی ہے:
Sidebar
Page Thumbnails