( ۲ ) دوسر امقام
( 1 / ۳۵۸ )
بَابُ إِذَا قَالَ : أَخْدَمْتُكَ هَذِهِ الْـجَارِيَةَ ، عَلَىٰ مَا يَتَعَارَفُ النَّاسُ ، فَهُوَ جَائِزٌ ، وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ : « هَذِهِ عَارِيَّةٌ » وَإِنْ قَالَ : كَسَوْتُكَ هَذَا الثَّوْبَ ، فَهُوَ هِبَةٌ . ( 1)
ترجمہ : جب کوئی شخص دوسرے کو کہے کہ یہ باندی تجھ کوخدمت کیلئے دیاہوں ، معنی ٔ عرفی اور محاور ہ کے مطابق تو یہ جائز ہے ، اور « بَعْضُ النَّاس » نے کہاکہ یہ عاریت ہے ، اور اگر « كَسَوْتُكَ هَذَا الثَّوْبَ » کہے ( یعنی تجھ کو یہ کپڑا پہنا دیا ) تو یہ ہبہ ہے ۔
تشریح : ترجمۃ الباب میں قَوْلُهُ : « فَهُوَ جَائِزٌ » شرط مذکورکی جزا ہے ، اور قَوْلُهُ : « عَلَىٰ مَا يَتَعَارَفُ » فعل شرط « قَالَ » کے ساتھ متعلق ہے ، علامہ شمؔس الدین الکرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ : بعض محدثین نے کہاکہ اس میں « بَعْضُ النَّاس » سے مراد علماء حنفیہ ہیں ، اور اس سے امام بخاؔری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ « بَعْضُ النَّاس » کہتے ہیں جب کوئی شخص « أَخْدَمْتُكَ هَذِهِ الْـجَارِيَةَ » کہے تویہ عاریت ہے ، حالانکہ حضرت ہاؔجرہ [ کا واقعہ دلالت کرتا ہے کہ اس لفظ سے مراد ہبہ ہے ۔ ( 2)
------------------------------
( ) البخاري: «الصحيح» (3 / 167).
( ) الكرماني: «الكواكب الدراري في شرح صحيح البخاري» (11 / 154).