دفع الالتباس عما اوردہ الامام البخاری بقولہ وقال بعض الناس
حضرت مولانا مفتی احمد اللہ صاحب شروحات اردو صحیح البخاری حضرت مولانا محمد زاہد الاسلام صاحب دوبندی کتب 265 صفحات
1.5 صفحہ 86 / 265
صفحہ 86 / 265
قَوْلُهُ : وَقَالَ الْـحَسَنُ : « مَا كَانَ مِنْ رِكَازٍ فِيْ أَرْضِ الْـحَرْبِ فَفِيْهِ الْـخُمُسُ ، وَمَا كَانَ مِنْ أَرْضِ السِّلْمِ فَفِيْهِ الزَّكَاةُ ، وَإِنْ وَجَدْتَ اللُّقَطَةَ فِيْ أَرْضِ الْعَدُوِّ فَعَرِّفْهَا ، وَإِنْ كَانَتْ مِنَ العَدُوِّ فَفِيْهَا الْـخُمُسُ » . ترجمہ : حسؔن البصری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ : دار الحرب میں جو رکاز ہو اس میں خمس ہے ، او ر جو دار الاسلام میں ہو اس میں زکوٰۃ ہے ، اور اگرتو دشمن ( یعنی کافر ) کی سر زمین میں کوئی گمشدہ چیزپائے تو اسکی تشہیر اور اعلان کر اور اگر دشمن کا مال ہونا ثابت ہو تو اس میں خمس ہے ۔ تشریح : اس تعلیق کو امام ابؔن ابی شیبہ رحمۃ اللہ علیہ نے موصول کیا ہے ، لیکن اس سند کا لفظ اس طرح ہے : « إِذَا وُجِدَ الْكَنْزُ فِيْ أَرْضِ الْعَدُوِّ فَفِيْهِ الْـخُمْسُ ، وَإِذَا وُجِدَ فِي أَرْضِ الْعَرَبِ فَفِيْهِ الزَّكَاةُ » ( 1 ) ، علامہ بدؔر الدین العینی اور شہاؔب الدین القسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ رکاز کے متعلق دارلحرب اور دار الاسلام کا یہ فرق حضرت حسؔن البصری رحمۃ اللہ علیہ کے سوا اور کسی امام سے ثابت نہیں ۔ ( 2) حضرت حسؔن البصری رحمۃ اللہ علیہ کے تعلیقی اثر کا جواب اور لفظ لقطۃ کی تحقیق علامہ بدؔر الدین العینی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ : اس تعلیق میں لفظ « السِّلْمُ » : بِكَسْرِ السِّيْنِ وَسُكُوْنِ اللَّامِ بمعنیٰ صلح اور سلامتی ہے اور « أَرْضِ السِّلْمِ » سے مراد دار الاسلام ------------------------------ ( 1 ) أخرجه ابن أبي شيبة في «المصنف في الأحاديث والآثار» (2 / 436) (رقم: 10777)، و(6 / 434) (رقم: 32696). ( 2 ) بدر الدين العيني: «عمدة القاري شرح صحيح البخاري» (9 / 100)؛ والقسطلاني: «إرشاد الساري لشرح صحيح البخاري» (3 / 81).
Sidebar
Page Thumbnails