( ۳ ) امام مؔحمد رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی موطا میں لکھا ہے کہ حدیث مذکور حدیث مشہور فی الرکاز الخمس کے مخالف ہونیکی وجہ سے شاذ ہے ۔ ( 1 )
( ۴ ) امام ابؔو عبید القاسم بن سلّام رحمۃ اللہ علیہ نے « كِتَابُ الْأَمْوَالِ » میں لکہا ہے کہ حدیث مذکور منقطع ہے ۔ ( 2)
( ۵ ) اس حدیث میں زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے نبی کریم ﷺ کا امر کرنا ثابت نہیں ، اس میں صرف وَإِنَّمَا يُؤْخَذُ الزَّكَاةُ کہا گیا ، اسکے متعلق الکماؔل بن ہمام رحمۃ اللہ علیہ ( 3) نے کہا کہ : ممکن ہے کہ شاید کسی والی کیطرف سے کہا گیا ہے ، نہ کہ رسول اللہ ﷺ کیطرف سے اس کے اور بھی جوابات ہیں ۔ ( 4)
قَوْلُهُ : وَقَالَ مَالِكٌ وَابْنُ إِدْرِيْسَ : « الرِّكَازُ : دِفْنُ الْـجَاهِلِيَّةِ ، فِيْ قَلِيْلِهِ وَكَثِيْرِهِ الْـخُمُسُ وَلَيْسَ الْـمَعْدِنُ بِرِكَازٍ » ( 5) ، وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ فِي الْـمَعْدِنِ : « جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْـخُمُسُ » . ( 6)
ترجمہ : امام ماؔلک اور ابؔن ادریس رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ : رکاز ایام جاہلیت کا مال مدفون ہے ، اسکے قلیل وکیثر میں خمس ہے اور معدن رکاز نہیں ، حالانکہ نبی کریم ﷺ نے معدن کے بارے میں فرمایا کہ : وہ ہدر ہے اور رکاز میں خمس واجب ہے ۔
------------------------------
( 1 ) البيهقي: «السنن الكبرىٰ» (4 / 256) (رقم: 7636)، و«معرفة السنن والآثار» (6 / 162 - 163) (رقم: 8355).
( 2 ) محمد بن الحسن الشيباني: «الموطأ» (ص 119) (رقم: 339).
( 3 ) أبو عبيد القاسم بن سلام: «كتاب الأموال» (ص 423) (رقم: 864 - 865).
( 4 ) الكمال بن الهمام: «فتح القدير» (2 / 233).
( 5 ) زكريا الكاندهلوي: «أوجز المسالك إلىٰ موطأ مالك» (5 / 562 - 566).
( 6 ) مالك: «الموطأ» (2 / 351) (رقم: 856)؛ والشافعي: «الأم» (2 / 1047)، و(4 / 52).
( 7 ) البخاري: «الصحيح» (2 / 129).
دفع الالتباس عما اوردہ الامام البخاری بقولہ وقال بعض الناس
صفحہ 83 / 265