موطا مالک کی ایک روایت سے رکاز میں زکوٰۃ واجب ہونے پراستدلال اور اس کا جواب
بعض لوگوں نے حنفیہ کے خلاف معادن میں خمس واجب ہونیکے بجائے زکوٰۃ واجب ہونیکی تائید میں مؤطا مالک کی ایک روایت سے استدلال کیا ہے : « مَالِكٌ ، عَنْ رَبِيْعَةَ بْنِ أَبِيْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ ؛ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ ﷺ أَقْطَعَ لِبَلَالِ بْنِ الْـحَارِثِ الْـمُزَنِيِّ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ ، وَهِيَ مِنْ نَاحِيَةِ الْفُرْعِ ، فَتِلْكَ الْـمَعَادِنُ لَا يُؤْخَذُ مِنْهَا ، إِلَىٰ الْيَوْمِ ، إِلَّا الزَّكَاةُ » . ( 1 )
فقہائے حنفیہ کیطرف سے اسکے چند جوابات دئیے گئے :
( ۱ ) حافظ ابؔن حجر العسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے انکی کتاب « التَّلْخِيْصُ الْـحَبِيْرُ » میں لکھا ہے : کہ اس حدیث کو امام ابؔو داود ، حاؔکم ، طبرؔانی ، بیہقیؔ رحمۃ اللہ علیہ نے موصولا روایت کی ہے ( 2) ، لیکن کسی میں « فَتِلْكَ الْـمَعَادِنُ لَا يُؤْخَذُ مِنْهَا ، إِلَىٰ الْيَوْمِ ، إِلَّا الزَّكَاةُ » کی زیادتی نہیں ہے ۔ ( 3)
( ۲ ) امام شاؔفعی رحمۃ اللہ علیہ نے مؤطا مالک کی یہ روایت نقل کرکے لکھا ہے کہ ائمۂ حدیث کے نزدیک یہ زیادتی صحیح نہیں اور نہ ثابت ہے ، اور صحیح حدیث میں قبلیہ کا علاقہ بلاؔل بن حارث کو جاگیر دینا تو ثابت ہے ، باقی اسکے معادن میں خمس کے سوا زکوٰۃ وصول کرنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت نہیں ( 4) ، امام بیہقیؔ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس حدیث کے متعلق امام شاؔفعی رحمۃ اللہ علیہ کی موافقت کی ہے ۔ ( 5)
------------------------------
( 1 ) أخرجه مالك في «موطئه» (2 / 349) (رقم: 851).
( 2 ) أخرجه أبو داود في «سننه» (3 / 173) (رقم: 3061)؛ والحاكم في «مستدركه» (1 / 561) (رقم: 1467)؛ والطبراني في «معجمه الكبرىٰ» (1 / 370) (رقم: 1141)؛ والبيهقي في «سننه الكبرىٰ» (4 / 256) (رقم: 7636).
( 3 ) ابن حجر العسقلاني: «التلخيص الحبير» (3 / 393) (رقم: 862).
( 4 ) الشافعي: «الأم» (23 / 46).