دفع الالتباس عما اوردہ الامام البخاری بقولہ وقال بعض الناس
حضرت مولانا مفتی احمد اللہ صاحب شروحات اردو صحیح البخاری حضرت مولانا محمد زاہد الاسلام صاحب دوبندی کتب 265 صفحات
1.5 صفحہ 237 / 265
صفحہ 237 / 265
« الْـجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ مَا كَانَ » ( 1 ) ، وَأَخْرَجَهُ الطَّحَاوِيُّ أَيْضًا ( 2 ) ، وَهَذَا صَرِيْحٌ بِوُجُوْبِ الشُّفْعَةِ لِـجَوَارٍ لَا شِرْكَةَ فِيْهِ . ( 3 ) حنفیہ کیطرف سے ائمۂ ثلاثہ کی دلیل کا جواب یہ ہے کہ اس حدیث میں قَوْلُهُ : « وَلَا شُفْعَةَ لَهُ » ( 4 ) سے مطلق شفعہ کی نفی مراد نہیں بلکہ شفعۃ الخلطۃ والشرکۃ کی نفی مراد ہے ، تاکہ شفعۃ الجوار کی صحیح احادیث مذکورہ کے ساتھ اسکی تطبیق ہو جائے تعارض باقی نہ ر ہے اور اس موضوع کی سب حدیثوں کے ساتھ عمل ثابت ہوجائے ، اور شفعۃ الجار کے مسئلہ میں امام بخاؔری رحمۃ اللہ علیہ نے بھی حنفیہ کیساتھ موافقت کی ہے ، چناچہ « فَيْضُ الْبَارِيْ » میں حضرت علامہ انوؔر شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : « وَالْبُخَارِيُّ وَافَقَ فِيْ شُفْعَةِ الْـجَارِ الْـحَنَفِيَّةَ » . ( 5 ) اسلئے امام بخاؔری رحمۃ اللہ علیہ کو غصہ آیا کہ حنفیہ شفعۃ الجار کو ثابت کرنے اور تسلیم کرنیکے بعد پھر کیوں اسکو باطل کرنے کیلئے تدبیریں اور حیلے بیان کئے ، اور اسکے متعلق مزید غیظ وغضب کو ظاہرکرنے کیلئے ایک ہی اعتراض کی مختلف شکلوں کو بیان کرتے ہوئے ، « وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ » کے جملہ کو چار مرتبہ دہرایااور اصل اعتراض ایک ہی ہے یعنی شفعۃ الجار کو ------------------------------ ( 1 ) أخرجه النسائي في «سننه» (7 / 320) (رقم: 4703)؛ وابن ماجه في «سننه» (2 / 834) (رقم: 2496). ( 2 ) أخرجه الطحاوي في «شرح معاني الآثار» (4 / 124) (رقم: 6006). ( 3 ) بدر الدين العيني: «عمدة القاري شرح صحيح البخاري» (24 / 123). ( 4 ) البخاري: «الصحيح» (9 / 27). ( 5 ) أنور شاه الكشميري: «فيض الباري علىٰ صحيح البخاري» (3 / 505).
Sidebar
Page Thumbnails