وقایۃ النحو اردو شرح ہدایۃ النحو
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب شروحات اردو ہدایۃ النحو مدرسہ ابن عباس رضی اللہ عنہما ۔ تخت بھائی ضلع مردان پاکستان دوبندی کتب 425 صفحات
1.5 صفحہ 331 / 425
صفحہ 331 / 425
تیسری بات : تعدادافعال ناقصہ : افعال ناقص کل سترہ ہیں ( ۱ ) کان ( ۲ ) صار ( ۳ ) ظَلَّ ( ۴ ) بات ( ۵ ) اَصْبَح ( ۶ ) اَضْحٰی ( ۷ ) اَمْسٰی ( ۸ ) عاد ( ۹ ) آضَ ( ۱۰ ) غدا ( ۱۱ ) راحَ ( ۱۲ ) مازال ( ۱۳ ) ماانفک ( ۱۴ ) مابرح ( ۱۵ ) مافتی ( ۱۶ ) مادام ( ۱۷ ) لیس ۔ ان میں تیرہ اصل ہیں اورچار ملحق ہیں ، عاد ، آض ، غدا ، راحَ ، یہ ملحق ہیں اورباقی اصل ہیں ۔ تَدْخُلُ علی الجملۃ الاسمیۃ لِاِفادَۃِ نسبتھاحکمَ معناھافترفَعُ الاول وتنصب الثانی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ چوتھی بات : ان کاعمل : یہ جملہ اسمیہ پرداخل ہوتے ہیں ، تاکہ اپنے معنی کاحکم اوراثر اس کی نسبت کو عطاکریں اورپہلے جزء کو رفع دیکر اپنا اسم بناتے ہیںاوردوسرے جزء کو نصب دے کر اپنی خبربناتے ہیں جیسے کان زیدٌ قائماً میں زیدٌ کان کے لئے اسم ہے جو کہ اصل میں مبتدا تھا اورقائما خبرہے جو کہ اصل میں خبرتھا ۔ پانچویںبات : ان کے معانی کی تفصیل : ( ۱ ) کان : وکان علی ثلاثۃ اقسامٍ ناقصۃ : وھی تدل علی ثبوت خبرھا لفاعلھا فی الماضی اما دائما نحو کان اللہ علیما حکیما او منقطعا نحوکان زید شابا وتامۃ بمعنی ثبت وحصل نحو کان القتال ای حصل القتال وزائدۃ لایتغیر باسقاطھا معنی الجملۃ کقول الشاعر : شعر ‘‘ جیاد ا بنی ابی بکر تسامی : علی کان المُسوَّمَۃِ العراب ‘‘ ای علی المسومۃ ۔ تشریح : وکان علی ثلاثۃ اقسامٍ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تا علی المُسوَّمَۃِ ۔ لفظ کان کی تین قسمیںہیں ( ۱ ) ناقصہ ( ۲ ) تامہ ( ۳ ) زائدہ ۔ ( ۱ ) کان ناقصہ وہ ہوتاہے جو اس بات پر دلالت کرے کہ میری خبرمیرے اسم اورمیرے فاعل کے لئے زمانہ ماضی میںثابت ہے پھر اس ثبوت کے اندر تعمیم ہے خواہ یہ ثبوت دائمی طورپرہو یعنی خبر اسم سے جدانہ ہوجیسے کانَ اللہُ علیماًحکِیماً ، ( بمعنی اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں ) ، اس مثال میں عَلیماًاورحکیماً کاثبوت اللہ کے لئے دائمی طورپر ہے ، اورخواہ وہ ثبوت علی سبیل الانقطاع ہو یعنی خبر اس سے جداہونے والی ہو جیسیکانَ زیدٌ شابّاً ( زیدجوان تھا ) ۔ ( ۲ ) تامہ بمعنی ثبَتَ وحَصَلَ یعنی کان تامہ وہ ہوتاہے جوثبت اورحصل کے معنی میں ہوجیسے کانَ القِتالُ ایْ حَصَلَ القِتالُ ، بمعنی قتال ہوا ۔
Sidebar
Page Thumbnails