نیز دوسرے راوی عمر و بن مالک النکری پر بھی کلام ہے ابن عدی نے فرمایا یہ منکر الحدیث ہے اور دوسرے حضرات نے بھی ضعیف قرار دیا ہے ، لہذا یہ اثر بھی قابل ِ التفات نہیں ۔ واللہ اعلم
حد یث’’من أحییٰ سنتی عند فساد امتی فلہ اجرمائۃ شھید‘‘کی تحقیق :
سوال: حد یث ’’ من أحییٰ سنتی عند فساد امتی فلہ اجر مائۃ شھید‘‘ کی تحقیق درکار ہے؟
جواب: بعینہ حدیث ِ مذکورہ کے الفاظ تو باوجود تتبع کے کتب ِ حدیث میں نہیں ملے البتہ دو اور احادیث موجود ہیں جو معنی کے اعتبار سے مطلوبہ حدیث کے بہت قریب ہیں۔ملاحظہ ہو:
عن ابن عباس رضی اللہ عنہ عن النبی ا قال:’’ من تمسک بسنتی عند فساد امتی فلہ أجر مائۃ شھید‘‘رواہ البیھقی من روایۃ الحسن بن قتیبۃ، ورواہ الطبرانی من حدیث أبی ھریرۃ باسناد لا بأس بہ الا انہ قال:فلہ أجر شھید۔(الترغیب و الترھیب ۱/۴۱)
علامہ منذری کی تخریج سے معلوم ہوتا ہے کہ اس باب میں دو حدیثیں ہیں۔
(الف)حدیث ابن عباس جس میں ’’أجر مائۃ شھید‘‘ کے الفاظ ہیں۔
(ب)حدیث ابو ہریرۃ جس میں ’’أجر شھید‘‘کے الفاظ ہیں۔
یہ بات قابلِ تنبیہ ہے کہ صاحبِ مشکوۃ المصابیح نے (ج۱ص ۳۰) پر اس حدیث کو ’’أجر مائۃ شھید‘‘کے الفاظ سے ذکر فرمایا ہے اور اس کی نسبت حضرت ابوہریرہ ص کی طرف کی ہے۔
چنانچہ ملا علی القاری ؒنے مرقاۃ المفاتیح میں اس مسامحہ کی نشاندہی بھی فرمائی ہے۔ (مرقاۃ المفاتیح ۱/۲۵۰) اسی طرح فیض القدیر میں (ج۲ص۲۹۱)میں بھی علامی مناوی نے دونوں حدیثوں کو الگ ذکر فرمایا ہے اور علامہ دیلمی نے الفردوس بمأثور الخطاب (ج۴ص۱۹۸)پر بھی حدیث ابن عباسؓ کو نقل کیا ہے۔
فتاوی دار العلوم زکریا جلد 1 ۔ یونیکوڈ
صفحہ 331 / 661