ارشاد المفتین جلد 4
حضرت مولانا مفتی حمید اللہ جان صاحب ارشاد المفتین مکتبۃ الحسن اردو بازار لاہور پاکستان دوبندی کتب 641 صفحات
1.5 صفحہ 443 / 641
صفحہ 443 / 641
صراحتاً یادلالۃً قیام جمعہ وعیدین کے لیے اجازت کاہوناکافی ہے ۔ لہٰذامذکورہ صورت میں احتیاطاً ظہرپڑھنا بے محل ہے ۔ ’’ انہ لوتعذرالاستئذان من السلطان کمافی ہذا الزمان من عدم التفات السلاطین لمثل تلک الامور ، فاجتمعت الناس علی شخص لیصلی بہم جاز ۔ اہ ’’ … ( تقریرات رافعی علی ہامش الرد : ۱ ؍ ۵۹۵ ) ’’ فیتمشی علیہ مایقع فی زمانناہذامن استئذان السلطان فی اقامۃ الجمعۃ فیمایستجدمن الجوامع ، فان اذنہ باقامتہافی ذلک الموضع لربہ مصحح لاذن رب الجامع لمن یقیمہ خطیبا ’’ … ( ردالمحتار : ۱ ؍ ۵۹۲ ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ٭٭٭٭٭٭٭ گرجا گھرمیں جمعہ اورعیدین پڑھنا : مسئلہ نمبر ( ۳۹۹ ) : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا گرجا گھروں کوجمعہ ، عیدین اورعام نمازوں کی جماعت کے لیے کرایہ پرلینا اوران مقامات میں نمازادا کرناکیساہے ؟ الجواب باسم الملک الوہاب صورت مرقومہ میں گرجا گھروں میں نمازپڑھنے کوفقہاء نے مکروہ لکھاہے ، البتہ جب ان کوکرایہ پرلے لیاجائے اوراس میں موجودغیرشرعی اشیاء کونکال دیاجائے ، اوران گرجا گھروں میں غیرمسلم عبادت کے لیے نہ آتے ہوں تونمازعیدین ، جمعہ بلاکراہت پڑھنا جائزہے ۔ ’’ فی التتارخانیۃ یکرہ للمسلم الدخول فی البیعۃ والکنیسۃ وانمایکرہ من حیث انہ مجمع الشیاطین لامن حیث انہ لیس لہ حق الدخول اہ ۔ ۔ ۔ ۔ فاذاحرم الدخول فالصلاۃ اولی وبہ ظہرجہل من یدخلہالاجل الصلاۃ فیہا ’’ … ( ردالمحتار : ۱ ؍ ۲۸۰ ) ’’ باب الصلاۃ فی البیعۃ وقال عمرؓ انالاندخل کنائسکم من اجل التماثیل التی
Sidebar
Page Thumbnails