ارشاد المفتین جلد 4
حضرت مولانا مفتی حمید اللہ جان صاحب ارشاد المفتین مکتبۃ الحسن اردو بازار لاہور پاکستان دوبندی کتب 641 صفحات
1.5 صفحہ 136 / 641
صفحہ 136 / 641
مغرب کی اذان کے بعد نوافل ادا کرنے کا حکم : مسئلہ نمبر ( ۱۱۳ ) : حضرت مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کچھ لوگ اذان مغرب کے بعد اور جماعت کھڑی ہونے کے درمیان وقفہ میں دونوافل ادا کرتے ہیں ، کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں اور کچھ لوگ مخالفت میں ، اس مسئلہ میں ہماری شرعی راہنمائی کی جائے ۔ الجواب باسم الملک الوہاب ائمہ احناف کے نزدیک مغرب کی نمازکے فرضوں سے پہلے نفل نہیں پڑھنے چاہئیں ، جولوگ پڑھتے ہیں معلوم ہوتاہے کہ ان کا کوئی اور مسلک ہوگا ، ان کونہ روکاجائے البتہ ان کی وجہ سے جماعت کو مؤخرنہ کیا جائے ۔ ’’ وروی محمدعن ابی حنیفۃ عن حماد انہ سأل ابراہیم النخعی عن الصلوۃ قبل المغرب قال فنہی عنہا وقال ان رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم وابابکر وعمر لم یکونوا یصلونہا وقال القاضی ابوبکربن العربی اختلف الصحابۃ فی ذلک ولم یفعلہ احدبعد ہم فہذایعارض ماروی من فعل الصحابۃ ومن امرہ صل اللہ علیہ وسلم بصلاتہما لانہ اذااتفق الناس علی ترک العمل بالحدیث المرفوع لایجوزالعمل بہ لانہ دلیل ضعفہ علی ماعرف فی موضعہ ولوکان ذالک مشتہرابین الصحابۃ لماخفی علی ابن عمراویحمل ذالک علی انہ کان قبل الامر بتعجیل المغرب وتمامہ فی شرح المنیۃ وغیرہا ’’ … ( فتاویٰ شامی : ۲۷۷/۱ ) ’’ وامااذاکان فی المغرب فالمستحب ان یفصل بینہما بسکتۃ یسکت قائما مقدار مایتمکن من قراء ۃ ثلاث آیات قصارکذافی النہایۃ ’’ … ( فتاویٰ الہندیۃ : ۵۷/۱ ) ’’ تسعۃ اوقات یکرہ فیہاالنوافل …ومنہا مابعد غروب الشمس قبل صلوۃ المغرب ’’ … ( فتاویٰ الہندیۃ : ۵۲ ، ۵۳/۱ ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب ٭٭٭٭٭٭٭
Sidebar
Page Thumbnails