الـمقصد الثاني الـمرسل الخفي
2 - المُرْسَلُ الْخَفِيُّ
مرسل خفی
1 - تَعْرِيْفُهُ:
اس کی تعریف :
أ - لُغَةً: المُرْسَلُ لُغَةً: اسمُ مَفْعُوْلٍ مِنَ «الْإرْسَالِ»، بِمَعْنَى الْإِطْلَاقِ، كَأَنَّ المُرْسِلَ أَطْلَقَ الْإِسْنَادَ وَلَمْ يَصِلْهُ. وَالْخَفِيُّ: ضِدُّ الْجَلِيِّ؛ لِأَنَّ هَذَا النَّوْعَ مِنَ الْإرْسَالِ غَيرُ ظَاهِرٍ، فَلَا يُدْرَكُ إِلَّا بِالْبَحْثِ.
لغت میں: مرسل اسم مفعول ہے ”إرسال“سے، جس کا معنى ہے چھوڑدینا،گویا کہ مرسل سند کو چھوڑ دیتا ہے، اس کو متصل نہیں کرتا۔ اور”خفي“،”جلي“ کی ضد ہے اس لیے کہ ارسال کی یہ قسم ظاہر نہیں ہوتی، پس اس کا ادراک بغیر بحث کے نہیں کیا جاسکتا۔
ب - اصطلاحًا: أَن يَّرْوِي الرَّاوِيُّ عَمَّنْ لَقِيَهُ، أوْ عَاصَرَه، مَا لَم يَسْمَعْ مِنْه، بِلَفْظٍ يَحْتَملُ السِّمَاعَ وَغَيرَهُ كَـ «قَالَ».
اصطلاح میں: یہ ہے كهراوی اس سے روایت کرے جس سے اس کی ملاقات ہویا اس کا ہم عصر ہو،لیکن جو حدیث بیان کر رہاہے وہ اس سے سنی نہیں،ایسے لفظ کے ساتھ جو سماع اور غیر سماع کااحتمال رکھے،جیسے:”قال“۔
2 - مِثَالُهُ:
اس کی مثال :
مَا رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه مِنْ طَريقِ عُمرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيْزِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ مَرْفُوْعًا: «رَحِمَ اللهُ حَارِسَ الْحَرْسِ». فَإنَّ عُمَرَ لَم يَلْقَ عُقْبَةَ، كَمَا قَالَ الْمِزِّيُّ فِي «الْأطْرَافِ».
وہ حدیث: جس کو” ابن ماجہ “نے ”عمر بن عبد العزیز عن عقبة بن عامر“سے مرفوعًاروایت کیا ہے کہ:”اللہ رحم کرے اسلام کےچوکیداروں کی پہرے داری کرنے والے پر“۔ یقینا ”عمربن عبد العزیز“ عقبہ سے نہیں ملا، جیسا کہ مزی نےاپنی کتاب ”الأطراف“میں کہا ہے ۔
آسان اصطلاحات حدیث ۔ ترجمہ و تشریح تیسیر مصطلح الحدیث
صفحہ 143 / 394