مسافر عورت کا مقامِ تنعیم کا تنہا سفر کرنا
مسئلہ(۸۶): بعض عورتیں سفرِ حج میں محرم کے ساتھ جاتی ہیں ، مکہ میں مسافر ہوتی ہیں ، مقیم نہیں ہوتیں ، اور عمرے کا احرام باندھنے کے لیے مقامِ تنعیم تنہا چلی جاتی ہیں ، ساتھ میں محرم نہیں ہوتا، جب کہ بہتر یہ ہے کہ عورت عمرہ بھی اپنے محرم کے ساتھ کرے، جیسا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اُن کے بھائی کے ساتھ تنعیم ، احرام باندھنے کے لیے بھیجا تھا، اور عمرہ کروایا تھا، ہاں ! البتہ اگر عورت تنہا تنعیم جاکر احرام باندھ کر عمرہ کرلے، تو اس کا احرام اور عمرہ صحیح ہوجائے گا۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : حدثنا علي بن عبد اللّٰہ ، حدثنا سفیان عن عمرو ، سمع عمرو بن أوس ، أن عبد الرحمن بن أبي بکر رضي اللّٰہ عنہما أخبرہ : أن النبي ﷺ أمرہ أن یُردف عائشۃ ویُعمرہا من التنعیم ۔۔۔‘‘ الحدیث ۔ (ص/۳۱۳ ، ۳۱۴ ، باب عمرۃ التنعیم ، رقم :۱۷۸۴، ۱۷۸۵، ط: احیاء التراث العربي بیروت)
ما في ’’ جامع الترمذي ‘‘ : حدثنا یحي بن موسی وابن أبي عمر قالا : حدثنا سفیان بن عُیینۃ عن عمرو بن دینار عن عمرو بن أوس عن عبد الرحمن بن أبي بکر : أن النبي ﷺ أمر عبد الرحمن بن أبي بکر أن یُعمر عائشۃ من التنعیم ‘‘ ۔ قال أبو عیسی : ہذا حدیث حسن صحیح۔ (۲/۷۹ ، رقم :۹۳۴، کتاب الحج ، باب ما جاء في العمرۃ من التنعیم ، بیروت)
(أخرج البخاري في حدیث عائشۃ أنہا قالت :) فلما قضینا الحج أرسلني النبي ﷺ مع عبد الرحمن بن أبي بکر إلی التنعیم فاعتمرت ۔ الخ ۔
(صحیح بخاري :۱/۲۱۱ ، کتاب المناسک ، باب کیف تہل الحائض والنفساء)
(فتاویٰ دینیہ:۳/۱۶۲، عورت کا تنہا عمرہ کرنا)