کتاب النوازل جلد 15
مولانا مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب کتاب النوازل المرکز العلمی للنشر والتحقیق مراد آباد، انڈیا دوبندی کتب 624 صفحات
1.5 صفحہ 261 / 624
صفحہ 261 / 624
الباب السابع في السلام ۵؍۳۲۵ زکریا) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۴؍۳؍۱۴۳۷ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ غیرمسلم سے ملاقات ہونے پر کیا کہیں؟ سوال(۱۹۸):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر غیرمسلم سے ملاقات ہو تو سلام کی جگہ اُس سے کن الفاظ سے گفتگو شروع کرنی چاہئے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: غیرمسلم سے اگر ملاقات ہو تو سلام کے بجائے ’’آداب‘‘ وغیرہ کلمات کہہ دینے چاہئیں۔ عن أبي نضرۃ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال لہم: إني راکب إلی یہود فمن انطلق معي منکم فلا تبدأوہم بالسلام، فإن سلموا علیکم فقولوا: وعلیکم، فلما جئناہم سلموا علینا، فقلنا: وعلیکم۔ عن قتادۃ قال: التسلیم علی أہل الکتاب إذا دخلت علیہم بیوتہم أن تقول: السلام علی من اتبع الہدیٰ۔ (شعب الإیمان للبیہقي / فصل في السلام علی أہل الذمۃ ۶؍۴۶۲ رقم: ۸۹۰۴-۸۹۰۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت) فقط واللہ تعالیٰ اعلم کتبہ: احقر محمد سلمان منصورپوری غفرلہ ۴؍۳؍۱۴۳۷ھ الجواب صحیح: شبیر احمد عفا اللہ عنہ ’’نمستے‘‘ کہنا؟ سوال(۱۹۹):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ’’نمستے‘‘ کے معنی کیا ہیں؟ اور سلام کی جگہ ’’نمستے‘‘ کہنا کیسا ہے؟ باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: ’’نمستے‘‘ کا لفظ ہمارے علاقہ میں غیر مسلموں کا سلام
Sidebar
Page Thumbnails