فتاوی قاسمیہ جلد 24
حضرت مولانا مفتی شبیر احمد القاسمی صاحب فتاوی قاسمیہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند الھند دوبندی کتب 720 صفحات
1.5 صفحہ 64 / 720
صفحہ 64 / 720
کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا سوال ]۱۰۷۲۶[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں : کہ کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعاء کرنا کیساہے؟، چند عالم کہتے ہیں کہ کھانا کھانے سے پہلے یابعد میں دعوت کرنے والوں کی طرف سے دعاء کی درخواست ہو، توہاتھ اٹھاکر دعا کرنا جائز ہے؟ اور یہ کہاں تک صحیح ہے، اور کہاں تک غلط؟ .5المستفتی.5: .5محمد عمرو .5.5 باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللّٰہ التوفیق: کھاناکھانے کے بعد دعاء پڑھنے کا ثبوت حدیث سے ہے اسی طرح کسی کے یہا ں دعوت کھانے کے بعد بھی دعاء کر نا حدیث سے ثابت ہے؛ لیکن یہ دعاء ہاتھ اٹھاکر کرنا ثابت نہیں ۔ عن أبي سعید الخدريؓ قال: کان النبی صلی اﷲ علیہ وسلم: إذا أکل، أو شرب قال: الحمد ﷲ الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمین۔ (ترمذي شریف، باب ما یقول إذا فرغ من الطعام، النسخۃ الہندیۃ۲/۱۸۴، دارالسلام رقم: ۳۴۵۷) عن عبد اﷲ بن زبیر قال: أفطر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم عند سعد فقال: أفطر عندکم الصائمون وصلت علیکم الملائکۃ، وأکل طعامکم الأبرار۔ (صحیح ابن حبان، دارالفکر ۵/۲۵۸، رقم: ۴/۵۳۰۴، مسند الدارمي دارالمغني ۲/۱۱۱۱، رقم:۱۸۱۳ سنن ابن ماجہ، باب في ثواب من فطر صائما، النسخۃ الہندیۃ ۱/۱۲۵، دارالسلام رقم:۱۷۴۷، سنن أبي داؤد، باب ماجاء في الدعاء لرب الطعام إذا أکل عندہ، النسخۃ الہندیۃ۲/۵۳۸، دارالسلام رقم: ۳۸۵۴) عن عبد اﷲ بن یسر السلمی قال: جاء رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلمإلی أبي فنزل علیہ، فأتاہ بطعام وحیس وسویق، وتمر، ثم أتاہ
Sidebar
Page Thumbnails