باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللہٰ التوفیق:عمدۃ القاری کی عبارت کا جومطلب آپ نے سوال میںپوچھا ہے وہ درست ہے البتہ یہ اعتکاف سنت کفایہ ہے کہ بعض کے ادا کرنے سے سب کی طرف سے ادا ہوجائیگا۔
والاعتکاف المطلوب شرعاً علیٰ ثلاثۃ أقسام …… وسنۃ کفایۃ مؤکدۃ في العشر الأخیر من رمضان الخ۔ (مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی ، کتاب الصوم ، باب الاعتکاف ،مکتبہ دارالکتاب دیوبند/۷۰۰)
وہو واجب بالنذر وسنۃ مؤکدۃ في العشر الأخیر من رمضان أي سنۃ کفایۃ وتحتہ فی الشامیۃ : نظیر ہا إقامۃ التراویح بالجماعۃ فإذا قام بہاالبعض سقط الطلب عن الباقین ۔(شامی، کتاب الصوم، باب الاعتکاف زکریا۳/۴۳۰، کراچی۲/۴۴۲، ہندیہ ، کتاب الصوم ، الباب السابع فی الاعتکاف زکریا ۱/۲۱۱، جدید ۱/۲۷۴، ہدایہ ، اشرفیہ دیوبند۱/۲۲۹)فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اللہ عنہ
یکم؍صفر۱۴۲۰ھ
(الف فتویٰ نمبر:۳۴؍۶۰۱۰)
الجواب صحیح:
احقر محمد سلمان منصورپوری غفر لہ
۱؍۳؍۱۴۲۰ھ
اعتکاف واجب اور نفل کے سلسلے میں عمدۃ القاری کی عبارت کی تشریح
سوال:]۴۸۳۱[:کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :کہ بخاری شریف کی شرح میں علامہ عینی ؒ جز حادی عشر/۱۴۰میں فرماتے ہیں:
وعند الحنفیۃ الصوم شرط لصحۃ الواجب روایۃ واحدۃ ولصحۃ التطوع فیما روی الحسن عن ابی حنیفۃؒ فلذلک قال أقلہ یوم والمراد بہ الاعتکاف مطلقاً عند أصحابنا لأن من شرط الاعتکاف الصوم مطلقاً۔
عبارت بالا کے متعلق سوال ہے کہ اس کا صحیح مطلب کیاہے، خصوصاً المراد بہ میں ہ ضمیر
فتاوی قاسمیہ جلد 11
صفحہ 577 / 628