فتاوی قاسمیہ جلد 10
حضرت مولانا مفتی شبیر احمد القاسمی صاحب فتاوی قاسمیہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند الھند دوبندی کتب 692 صفحات
1.5 صفحہ 481 / 692
صفحہ 481 / 692
یاکہ صرف اصل قیمت پر ہی نکالی جائیگی ۔ المستفتي:اظہر الاسلام ، خادم : مدرسہ جامع الہدیٰ ، مرادآباد باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللہٰ التوفیق:زکوٰۃ ادا کرتے وقت شیئر کے رأس المال اور نفع دونوں کی جو قیمت ہوتی ہے،اسکی زکوٰۃ ادا کرنی واجب ہے یعنی رأس المال کیساتھ منافع کی زکوٰۃ بھی ادا کرنی لازم ہے، اگر چہ قیمت کبھی بڑھتی اور کبھی گھٹتی رہتی ہو۔ (مستفاد: امداد الفتاویٰ۲/۲۱، فتاویٰ دارالعلوم ۶/۱۴۰، ایضاح المسائل /۱۰۶) عن ابن جریج ، قال: سمعت أنا أنہا قیمۃ العروض یوم تخرج زکاتہ۔ (مصنف عبد الرزاق ، الزکاۃ، باب الزاکاۃ من العروض ،المجلس العلمی۴/۹۷، رقم: ۷۱۰۵) عن الحسن في رجل اشتری متاعاً فحلت فیہ الزکاۃ؟ فقال یزکیہ ، بقیمتہ یوم حلت۔(المصنف لابن أبی شیبۃ ، کتاب الزکاۃ، ماقالوا فی المتاع یکون عند الرجل یحول علیہ الحول ، مؤسسہ علوم القرآن جدید۶/۵۲۶، رقم: ۱۰۵۵۹) وکذلک الجواب فی مال الزکاۃ ، إذاکان جاریۃ تساوی مأتین فی جمیع ماذکرنا من تغیر السعرإلی زیادۃ أونقصان ۔ (بدائع الصنائع ،کتاب الزکاۃ، التصرف في مال الزکاۃ، زکریا۲/۱۱۵، کراچی ۲/۲۳) وإن أدی القیمۃ تعتبر قیمتہا یوم الوجوب ۔ (ہندیہ، کتاب الزکاۃ ، الباب الثالث ، الفصل الثانی فی العروض زکریا۱/۱۸۰، جدید مطول۱/۲۴۱) فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اللہ عنہ ۲۱؍شوال۱۴۱۲ھ (الف فتویٰ نمبر:۲۸/۲۸۵۸) انشورنس میںجمع شدہ رقم کی زکوٰۃ کیسے ادا کی جائے
Sidebar
Page Thumbnails