فتاوی قاسمیہ جلد 10
حضرت مولانا مفتی شبیر احمد القاسمی صاحب فتاوی قاسمیہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند الھند دوبندی کتب 692 صفحات
1.5 صفحہ 375 / 692
صفحہ 375 / 692
کے کرنی ہے ، ایسی صورت میں زکوٰۃ کی ادائیگی کس طرح ہوسکتی ہے؟ المستفتي:اشرف علی محلہ ، پیر غیب ، مرادآباد باسمہ سبحانہ تعالیٰ الجواب وباللہٰ التوفیق:اگر آپ کے پاس رکے ہوئے مال کے علاوہ دوسرا مال نہیں ہے تو رکا ہوا مال وصول ہونے تک زکوٰۃ ادا کرنا واجب نہیں ہے، جب وصول ہوجائے گا ، تو سنین ماضیہ کی زکوٰۃ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عن اللیث بن سعد، أن عبد اللہ بن عباس ، وعبدا ﷲ بن عمر ؓ قالا: من أسلف ما لا فعلیہ زکاتہ في کل عام ، إذا کان في ثقۃ ۔ ( السنن الکبر یٰ للبیقہی، کتاب الزکاۃ ، باب زکاۃ الدین ، إذا کان علی ملي موفیٰ ،دارالفکر ۶/۶۸، رقم: ۷۷۱۳) عن ابن أبي ملیکۃ ، عن عائشۃ ؓ قالت: لیس فیہ ( دین ) زکاۃ حتی یقبضہ ۔(المصنف لابن ابي شیبۃ ، کتا ب الزکاۃ ، من قال: لیس فی الدین زکاۃ حتی یقبض ۶/۴۸۶، رقم: ۱۰۳۵۹) فالدین القوی (إلی قولہ ) وأموال التجارۃ وکذا غلۃ مال التجارۃ (إلیٰ قولہ ) فإذا قبض أربعین درہماً زکی درہماً الخ۔ ( مجمع الأنہر ، کتاب الزکاۃ، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/۲۸۹، مصری قدیم ۱/۱۹۵) فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اللہ عنہ ۲۵؍رمضان المبارک۱۴۰۸ھ (الف فتویٰ نمبر:۲۴/۸۹۵) قرض کی وصولیابی کے بعد گذشتہ سالوں کی زکوٰۃ سوال:]۴۱۶۱[:کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :کہ عرصہ کم وبیش چالیس سال ہوگیا جو رقم وصول ہوگی اسپر زکوٰۃ کس حساب سے واجب ہے ؟ المستفتي:عبد العزیز ، برتن بازار ، شاہی مسجد ، مرادآباد
Sidebar
Page Thumbnails